قومی

ریسرچ اسکالر تحسین کی اردو کلاسیکی ناولوں کے اسالیب کتاب کا رسم اجراء

انجمن ابنائے قدیم برائے اردو مدراس یونیورسٹی کاپانچواںسالانہ اجلاس

مدراس(ہندوستان اردو ٹائمز) انجمن ابنائے قدیم برائے اردو ، شعبہ عربی ، فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی کا پانچواں سالانہ اجلاس مدراس یونی ورسٹی کے پلاٹنم جوبلی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شعبہ کے فارغین،اردو کے اساتذہ کرام اور دیگر سامعین نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت پروفیسر قاضی حبیب احمد، صدر شعبہ عربی فارسی و اردو نے فرمائی۔ ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسر مظفر علی شہ میری بطور مہمان خصوصی شریک رہے۔

نظامت کے فرائض انجمن کے معتمد عمومی ڈاکٹر امان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی نے انجام دئے ۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد ابرارکی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شعبہ اردو کے طالب علم محمد غوث نے آںحضرتؐ کی شان اقدس میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ حافظ محمد اسجد ریسرچ اسکالر، شعبہ اردونے ’ترانہ جامعہ مدراس‘ مترنم آواز میں سنا کر داد حاصل کی۔ کتاب اردو کلاسیکی ناولوں کے اسالیب(تحسین، ریسرچ اسکالر، مدراس یونی ورسٹی) کاپروفیسر مظفر علی شہ میری ،سابق وائس چانسلر ، ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیو رسٹی کرنول اور ڈاکٹر پروین فاطمہ ،سابق صدر شعبہ اردو کوئن میریس کالج،چنئی کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آیا ۔

کتاب کا مقدمہ ڈاکٹر امان اللہ نے لکھا ہے۔اردو ناول کا آغاز وارتقاء،اردو ناولوں کے اسالیب،اردو کے کلاسیکی ناولوں کے ا سالیب، مولوی نذیراحمد کا اسلوب، فسانہ آزاد عبدالحلیم شررکا اسلوب،امراوَ جان ادا،راشدالخیری کا اسلوب،منشی سجادحسین،خواجہ الطاف حسین حالی،نیازفتح پوری، مرزامحمدسعیداور شاداعظیم آبادی پراہم مضامین کتاب میں شامل ہیں۔

مدراس یونیورسٹی کے قدیم وجدید طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ پروفیسر خواجہ رسول، شعبہ نباتات، نیو کالج، علیم صبا نویدی،ڈاکٹر صبا مصطفے ، صدر تمل ناڈو اردو فاؤنڈیشن چنئی، غیاث احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، نیو کالج، مولانا محمد ساجد حسین،اسسٹنٹ پروفیسر، نیو کالج، ڈاکٹر خواجہ رسول ، سابق صدر، شعبہ نباتات، نیو کالج، چنئی،ڈاکٹر غوثیہ سلطانہ، ڈاکٹر محمد مدثر، اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ اردو، جمال محمد کالج، ترچی ، نکہت ناز ، اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ اردو، کوئین میریس کالج، چنئی، دولت حسین، عائشہ صدیقہ، یاسمین، تحسین، سید امداد اللہ ، نازیہ، راکعہ نازنین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button