حیدرآباد

رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی کے ہاتھوں مشرقی دواخانہ کا افتتاح

حیدرآباد(راست) رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وصدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹراسدالدین اویسی نے بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 5 پر مشرقی دواخانہ کاافتتاح کیا۔ جو ایک یونانی دواخانہ ہے۔

 

اس موقع پر یونانی برادری کی نامور اور قابل احترام شخصیات جیسے پروفیسر مشتاق احمدسابق ڈائریکٹر CRIUM حیدرآباد، قومی صدر AIUTCڈاکٹر عطاء اللہ شریف، سابق ڈائریکٹر CRIUM حیدرآباد، قومی نائب صدر AIUTCڈاکٹر احمد منہاج الدین ڈائریکٹر انچارج NRIUMSD حیدرآباد، پروفیسر محمد احسن فاروقیHOD محکمہ معلی جات گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد، حکیم طلعت حسامی جنرل سکریٹری AIUTC، T.S نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

مشرقی دواخانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ نے کہا کہ وہ تمام علاج معالجے فراہم کرنے جا رہے ہیں اور کلینک ایک مکمل روایتی طبی مرکز ہے۔اس میں یونانی علاج کی مکمل سہولیات دستیاب ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button