بین الاقوامی

روس نے یوکرین کے مال پر داغا میزائل، 16 افراد ہلاک، 59 زخمی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، روس لگاتار یوکرین پر شدید گولی باری کر رہا ہے۔ روس نے یوکرین میں بھیڑ بھاڑ والے ایک مال پر میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں اب تک 16 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ حملے میں 59 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میزائل حملے کے بعد علاقے میں چاروں طرف افرا تفری کا ماحول ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق کریمینچک شہر میں روسی میزائل نے شاپنگ مال پر حملہ کیا ہے۔ کے ایچ-22 اینٹی شپ میزائلوں سے مال کو روس نے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے وزیر اعظم زیلینسکی نے حملے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ کرنے والوں نے شاپنگ سنٹر پر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ مال میں ایک ہزار سے زیادہ شہری تھے۔ انھوں نے بتایا کہ مال میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بچاؤ ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ متاثرین کی تعداد ناقابل تصور ہے۔

اس معاملے پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین مال پر کیا گیا حملہ پوتن کی بے رحمی اور بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جس کریمنچک شہر کے مال پر حملہ ہوا ہے، وہ 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ یہ شہر صنعتوں کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔ کریمنچک دراصل نپرو ندی کے ساحل پر ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ گزشتہ 4 مہینے سے جاری ہے۔ فروری سے ہی روس یوکرین پر بم برسا رہا ہے۔ جنگ میں اب تک یوکرین کے کئی شہر تباہ ہو چکے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button