دیوبند

رمضان المبارک مغفرت اور جہنم سے چھٹکارا پانے کا مہینہ

رمضان کی عبادت سال کے باقی مہینوں میں انسانی کو اعمال صالحہ پر آمادہ کرتی ہیں۔مولانا فضیل ناصری

دیوبند، 11؍ اپریل (رضوان سلمانی) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ہے جبکہ دوسرا عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے اور تیسرا اور آخری عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے۔ا س ماہِ مبارک میں جس شخص اپنے غلاموں یا خادموں کے ساتھ نرمی اختیار کی اور ان کے امور میں تخفیف کی اللہ تعالیٰ اس کو بخشش کا تحفہ دیتے ہوئے اس کو نار جہنم سے نجات عطا فرمائے گا۔رمضان المبارک کی نسبت سے ان خیالات کا اظہار جامعہ امام محمد انور شاہ کے استاذ وناظم تعلیمات مولانا سید فضیل احمد ناصری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مغفرت کا مہنیہ ہے اسلئے ہر مومن کو چاہئے کہ وہ اپنی مغفرت اور جہنم سے چھٹکار پانے کے لئے اس ماہ میں انجام دی جانے والی عبادات میں مشغول رہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاکر دعائیں کرے اور مغفرت طلب کرے۔

مولانا فضیل احمدناصری نے کہا کہ رمضان المبارک وہ اہم ترین مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل کیا گیا۔اس ماہ مبارک سے متعلق نبیٔ آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس مہینہ کی ایک رات ایسی ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ماہِ مقدس کے دن میں روزہ رکھنا فرض کیا گیا اور راتوں میں قیام کرنے کو نفل قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہینہ میں ثواب کے درجات بھی بڑھا دئیے جاتے ہیں۔اس ماہ میں جس کسی نے ایک فرض ادا کیا وہ دوسرے مہینوں کے 70فرائض ادا کرن کے برابر ہے۔مولانا موصوف نے کہا کہ رمضان المبارک صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے اس ماہ میں مومن کا رزق کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ۔روزہ سے متعلق اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے کہ روزہ خالص میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوںگا۔

مولانا فضیل احمد ناصری نے بتایا کہ ہمارے پیارے نبیؐ نے فرمایا کہ روزہ اور قرآن پر بندہ مومن کے لئے باعث شفاعت ہیں۔کیونکہ روزہ اللہ تعالیٰ سے کہے گا کہ اے رب کریم میں نے اس بندہ کو دن میں کھانے پینے اور دیگر نفسانی خواہشات سے روکے رکھا اسلئے اس کے حق میں میری شفاعت قبو ل فرما ،اسی طرح قرآن کریم بھی کہے گا کہ میں نے اس کو شب میں سونے سے باز رکھا اسلئے اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔تو اللہ تعالیٰ دونوں کی شفاعت قبول فرمالیں گے اسلئے اس ماہ میں ایمان واحتساب کے ساتھ روزے رکھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ تمام سابقہ گناہ معاف کردئیے جائیں۔اسی طرح رمضال المبارک کی دوسری اہم عبادت قیام لیل ہے یعنی نماز تراویح پرھنے کا اہتمام کیا جائے کیونکہ نماز تراویح کی بڑی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔

مولانا نے کہا کہ رمضان المبارک میں تلاوت کلام پاک کی بڑی اہمیت وفضیلت بیان کی گئی ہے،اسی لے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں کثرت کے ساتھ تلاوت کیا کرتے تھے اور حضرت جبرئیل کے ساتھ دور فرمایا کرتے تھے اسلئے اس ماہِ مبارک میں تلاوت کلام پاک سے کثرت سے کئے جانے کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ روزہ دا اصل خداوند قدوس کی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا نام ہے۔اسلئے ہمیں رمضان کے دوران گناہوں ولغزشوں سے توبہ واستغفار کرنا چاہئے اور ہر طرح لغویات ولہو ولعب سے بچے رہنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کی جاسکیں۔مولانا فضیل ناصری نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق پوری امت مسلمہ رمضان کا مہینہ گذارے تو ایک ماہ کے بعد نمایاں تبدیلی محسوس ہوگی اور ایک نئی قسم کی توانائی کا احساس ہوگا جو سال کے باقی مہینوں میں توانائی کے ساتھ اعمال صالحہ پر آمادہ کرتی رہیگی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button