حیدرآباد

رفیعہ نوشین سماجی جہد کار کو کو لائنس کلب کی جانب سے گولڈن ٹرافی

حیدرآباد (راست) رفیعہ نوشین معروف سماجی جہد کار،ادیبہ و شاعرہ کو لائنسٹک سال23 -2022 میں بحیثیتزونل چیر پرسن کے بہترین خدمات انجام دینے پر پی آر سی فورم لائنس کلب انٹرنیشنل کی جانب سے گولڈن ٹرافی پیش کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شجاعت علی صوفی ( موظف آئی۔آئی۔ ایس) نے لائنس کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "لائنز کلبس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن (LCIF) دنیا کی سب سے بڑی سروس کلب آرگنائزیشن ہے جس کے 200 سے زیادہ ممالک اور دنیا بھر کے جغرافیائی علاقوں میں 1.4 ملین سے زیادہ مرد اور خواتین ممبران ہیںاور اسی تنظیم کی ایک فعال شخصیت رفیعہ نوشین ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

ابصار احمد، چارمینار کلب نے کہا کہ رفیعہ نوشین جنہیں ہم ‘خاتون آہن’ کہتے ہیں گزشتہ چارمینار کلب کی پہلی مسلم خاتون صدر رہ چکی ہیں اور وہ اس سال پہلی مسلم خاتون زونل چیر پرسن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ وہ مظبوط ارادوں کی مالک اور بہترین قائدآنہ صلاحیتوں کی حامل خاتون ہیں جن کے ساتھ کام کرکے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ لائنس کلب کے دیگر زونس کے ممبرس اور کلب کے صدور نے بھی رفیعہ نوشین کو مومینٹو اور تہنیت پیش کی ۔ رفیعہ نوشین نے بھی ان کے تحت کام کرنے والے چارمینار، دشا، پرنسس، بدروکا کالج،اور سٹی کالج کلبس کے ممبران کو بہترین کارگردگی انجام دینے پر ایوارڈز پیش کیا ۔اس موقع پر بدروکا کالج کے طلباء نے ماحولیات پر ڈرامہ اور سٹی کالج کے طلباء نے موسیقی ریزپروگرام پیش کرکے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیا ۔

پروگرام کے اختتام پر رفیعہ نوشین نے ڈسٹرکٹB-320 کے گورنر لائن کشور کمار اگروال کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں سماج کی خدمت کا بہترین موقع عطا کیا نیز انہوں نے ڈسٹرکٹ سکریٹری دینش گلڈا، اور پی آر سی سی فورم کے ممبران لائن کشور چھابریا ،لائن سائی رام راجو کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ قومی ترانہ کے ساتھ اس متاثر کن پروگرام کا اختتام عمل میں آیاجو عوام کو سماجی خدمات کی طرف راغب کرنے کے لے منعقد کیا گیا تھا ۔ اس پروگرام میں لائنس کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button