بہارپٹنہتعلیم

رحمانی 30 فارم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر 27 جنوری کر دیا گیا۔جاوید اختر

اعلی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی 30 کا داخلہ امتحان 5/فروری کو۔عنایت قاسمی

نوادہ (محمد سُلطان اختر) سخت سردی اور ٹھنڈ کی وجہ سے رحمانی 30 کے رجسٹریشن اور انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے رجسٹریشن کی آ خری تاریخ 27 جنوری اور انٹر نس داخلہ ٹیسٹ 5 فروری رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس (رحمانی 30) نے آئی آئی ٹی جے ای ای (UEE-IIT) میڈیل (NEET) سی اے (CA) سی ایس (CS) کلیٹ (CLAT) این ڈی اے (NDA) کی تیاری کی نءے شیسن (25-2023) کے لئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی 30 کا انٹرنس ٹیسٹ نوادہ ضلع سے فارم بھرنے والوں کا شتابدی پبلک اسکول نیو انصار نگر نوادہ رحمانی 30 سینٹر میں 5فروری دن اتوار وقت 8:45 بجے صبح سے 12:30بجے دن تک زیر نگرانی مجلس العلماء والامت منعقدہوگا سینٹر کے ذمہ دار جاوید اختر سکریٹری شتابدی پبلک اسکول نیو انصار نگر نوادہ اور نگران مفتی عنایت اللہ قاسمی آفس سکریٹری مجلس العلماء نے مشترکہ پریس اعلانیہ میں نمائندہ کو بتایا کہ اس انٹرنس ٹیسٹ میں وہ مسلم طلبہ و طالبات حصہ لے سکیں گے جو اس سال یعنی 2023 میں دسویں کلاس بورڈ کے امتحان میں شریک ہونگے جس کے لیے انھیں آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔ فارم کی تفصیلات رحمانی 30 کے ویب سائٹ www.rahmanimisison.org پر دستیاب ہے فارم آن لائن رجسٹریشن 27/ جنوری 2023 تک کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے موبائل اور ای میل پر رحمانی30 کی تفصیلات مذکورہ سائٹ پر دیکھیں

رحمانی 30 کا داخلہ امتحان اسٹیٹ بورڈ، سی بی ایس ای(CBSE) اور سی آئی ایس سی ای(CISCE) کے مشترکہ نصاب پر مبنی ہوگا یہ سوالات ریاضی ، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی ، سوشل سائنس، انگریزی اور اسلامی معلومات پر مشتمل ہوگااس کے علاوہ مینٹل میتھ میٹکس اور اینٹی ٹیوڈ کے سوالات بھی ہونگے رحمانی 30 کے سر پرست امیر شریعت امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجہارکھنڈ حضرت مولانا احمدولی فیصل رحمانی صاحب کی یہ سوچ اور فکر ہے کہ 10 ویں کلاس تک کے تمام طلبہ وطالبات کو سائنس میتھس ، سوشل سائنس وغیرہ مکمل نصاب پر عبور حاصل ہو واضح ہو کہ رحمانی 30 کا قیام 2008 میں مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ نے جناب بھی نند جی ( سابق ڈی جی پی، بہار کی اکیڈمک کی نگرانی میں کیا تھا۔ جس کا مقصد مسلم مائنورٹی کے طلبہ وطالبات کو ملکی پیمانہ پر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانا اور اعلی تعلیمی اداروں میں پہنچانا تھا۔ الحمد للہ رحمانی 30 کے پلیٹ فارم سے مسلم طلباء وطالبات نے انجینئر رنگ، میڈیکل اور کامرس کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ امیر شریعت جناب حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیروسر پرست رحمانی 30 کے منشا اور جناب فہد رحمانی ذمہ دار رحمانی 30کی ہدایت پر تمام طلبہ و طالبات گار جین حضرات اسکول کے ذمہ داران اور قوم کے دانشوران مساجد کے ائمہ کرام سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور میٹرک کے طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ امتحان میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کریں یقینا یہ مسلم ماینورٹی کے لئے ایک بڑی کامیابی اور خوش آئند مستقبل کا ضامن ہے کہ مختلف سرکاری کمیٹیوں کی جانب سے تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ قرار دیے جانے کے باوجود اس سماج کے طلبہ وطالبات نے اجتماعی طور پر اعلی مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کا پرچم بلند کر نا شروع کیا ہے نوادہ ضلع کے مسلمانوں کا متحدہ پلیٹ فارم ٫٫مجلس العلماء والامۃ ضلع نوادہ ،،کے صدر مولانا جہانگیر عالم قادری نے کہا کہ قوم کے درمیاں سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور ایک تابناک مستقبل کے لئے مضبوط و مستحکم قدم اٹھا نا ہم سب کا قومی وملی فریضہ ہے اس لیے بالخصوص مساجد کے امام حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کی اطلاع نماز جمعہ میں مصلیان تک پہنچائیں

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button