ہندوستان

رتن ٹاٹا نے بولی جیتنے کے بعد ٹوئٹ کرکے کہا،’ ویلکم بیک ایئر انڈیا ‘

نئی دہلی ، 8اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) معروف صنعتی گروپ ٹاٹا سنز نے سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے لیے بولی جیت لی ہے،تقریبا ً68 سال کے بعد ٹاٹا سنز نے ایک بار پھر ایئر انڈیا کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کہا کہ ٹاٹا سنز نے سب سے زیادہ بولی لگائی۔ دفتر اور زمین حکومت کے پاس رہے گی۔

ٹاٹا سنز کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے ایک بیان اور ایک تصویر ٹویٹ کرکے ایئر انڈیا کی ٹاٹا سنز گروپ میں ’گھر واپسی‘ پر خیرمقدم کیا ہے۔ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایئر انڈیا کے لیے بولی جیتنے والے ٹاٹا گروپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ایئر انڈیا کو بحال کرنے میں ہمیں سخت محنت کرنی پڑے گی۔ لیکن ہوا بازی کے شعبے میں ٹاٹا گروپ کی موجودگی ایئر لائن کو مارکیٹ میں ترقی کا مضبوط موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے نجی شعبے کے لیے حکومت کی حالیہ پالیسیوں کابھی شکریہ ادا کیا۔رتن ٹاٹا نے مزید لکھا کہ جذباتی طور پر کہتا ہوں کہ جے آر ڈی ٹاٹا کی قیادت میں ایئر انڈیا نے کبھی دنیا کی معزز ترین ایئر لائن کا درجہ حاصل کیاتھا، ٹاٹا کے پاس اب اس شبیہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ہے۔اگر وہ آج ہمارے درمیان ہوتے ، تو وہ بہت خوش ہوتے۔ ہمیں حکومت کا شکریہ ادا کرنے کی بھی ضرورت ہے ، جس نے حال ہی میں نجی شعبے میں منتخب صنعتوں کو کھولنے کی پالیسی مرتب کیا ہے،’ ویلکم بیک ایئر انڈیا ‘۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close