راہل گاندھی کے خلاف پی ایم مودی پر ان کے بیان پر ہتک عزت کا نوٹس

نئی دہلی،12فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ان کے ریمارکس کے سلسلے میں دیے گئے نوٹس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ بی جے پی کے نشی کانت دوبے اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا ہے کہ انہیں بدھ تک جواب دینا ہوگا۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو خط لکھا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر جواب مانگا گیا ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہول گاندھی سے 15 فروری تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ ان پر 7 فروری کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران پی ایم مودی کے خلاف جھوٹے، توہین آمیز، غیر پارلیمانی اور گمراہ کن حقائق پیش کرنے کا الزام ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے استحقاق اور کنڈکٹ برانچ کے ڈپٹی سکریٹری نے راہل گاندھی کو ایک ای میل بھیجا ہے۔ نشی کانت دوبے نے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا تھا۔وہیںپارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ رول 380 کے تحت راہل گاندھی کے کچھ غیر پارلیمانی اہانت آمیز الزامات کو ایوان کی کارروائی سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔