قومی

راہل گاندھی نے ایک بار پھر گرافکس کے ذریعہ ہندوستان کا موازنہ سری لنکا سے کیا

نئی دہلی ، 18 مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ہندوستان کا سری لنکا سے موازنہ کیا ہے۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر گرافکس کے ذریعے بتایا ہے کہ ہندوستان نے سری لنکا کے راستے پر کیسے چلنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے سری لنکا سے تین چیزوں کا موازنہ کیا جس میں بے روزگاری، پٹرول کی قیمت اور فرقہ وارانہ فسادات شامل ہیں۔ ان تین چیزوں میں ہندوستان اور سری لنکا کی تقابلی تفصیلات گرافکس کے ذریعے بیان کی گئی ہیں۔

اس میں انہوں نے سال 2012 سے 2021 تک کا اعداد و شمار دکھایا ہے۔ جس میں 2012 میں گراف کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے اور پھر 20219 سے گراف کو گرتا دکھایا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے سری لنکا کی معاشی حالت کو لے کر ہندوستان کا سری لنکا سے موازنہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح سری لنکا میں سچائی عوام سے چھپائی گئی اسی طرح ہندوستان میں بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے ملک کے لوگوں سے سچ چھپایا ہے اور یہ سچ آہستہ آہستہ سب کے سامنے آجائے گا۔

راہل گاندھی نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ملک کو روزگار دینے والی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ ہندوستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں وقت کیسا ہو گا۔ ایسی صورتحال پیدا ہونے والی ہے جو آپ نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ پچھلے 2-3 سالوں میں میڈیا، سیاسی پارٹیاں، بی جے پی لیڈران، آر ایس ایس نے سچ چھپایا ہے۔وہ سچ آہستہ آہستہ سامنے آئے گا۔ سری لنکا میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔ اب وہاں حقیقت سامنے آگئی ہے ،

بھارت میں بھی سچ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تقسیم ہوچکا ہے، ہندوستان پہلے ایک ملک ہوا کرتا تھا۔ اب اس میں مختلف ممالک بن چکے ہیں اور سب کو ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی میری بات نہ سنیں، 2-3 سال انتظار کریں، پھر ایک نظرمڑ کر دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ روس یوکرین سے کہہ رہا ہے کہ ڈونباس اور لوہانسک تمہارے نہیں ہیں۔ اسی طرح چین بھارت کو کہہ رہا ہے کہ لداخ اور اروناچل پردیش آپ کے نہیں ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button