دیوبند

راشٹریہ لوک دل کی جانب سے سلیم خواجہ کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا انچارج منتخب کیا گیا

دیوبند، 16؍ ستمبر (رضوان سلمانی) راشٹریہ لوک دل کے قو می صدر چودھری جینت سنگھ کے ذریعہ سہارنپور کی ساتوں اسمبلی حلقوں کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں ۔ دیوبند اسمبلی حلقہ کا انچارج نگر پالیکا ممبر کے شوہر سلیم خواجہ کو مقرر کیا گیا ہے ، سلیم خواجہ کی تقرری پر کارکنان اور ان کے حامیوں نے مبارک باد دی ہے۔

سہارنپور کمشنری کے انچارج یوگیندر سنگھ کے ذریعہ ضلع سہارنپور کی سبھی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر انچارج منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی اور مکتوب بھیج کر کہا کہ آپ کو پارٹی کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ اور ریاستی انچارج سریندر ناتھ ترویدی کے ذریعہ اسمبلی حلقہ کا انچارج منتخب کیاگیا ہے اور امید ہے کہ آپ لوگ پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچا کر پارٹی کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کا کام کریں گے۔

راشٹریہ لوک دل کے نومنتحب انچارج سلیم خواجہ نے کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے اور دیوبند اسمبلی سطح پر پارٹی کو مضبو ط کرنے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ راشٹریہ لوک دل کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

واضح ہو کہ راشٹریہ لوک دل کی جانب سے نیکی رام کو بہٹ اسمبلی حلقہ کا انچارج چودھری اروند سنگھ کو نکوڑ اسمبلی حلقہ ، چودھری پنکج سنگھ کو گنگوہ اسمبلی حلقہ ، عارف مکھیا کو سہارنپور دیہات کا انچارج ، رمیش چوہان کو سہارنپور شہر اسمبلی حلقہ کا انچارج اور محمد فرمان کو رامپور اسمبلی حلقہ کا انچارج منتخب کیا گیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button