اہم خبریں

راجیہ سبھامیں کارروائی مسلسل متاثر،ایوان کے چیئرمین کااظہارناراضگی،کہا ہم دن بدن بے بس ہوتے جارہے ہیں

نئی دہلی26جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) چیئرمین ایم وینکیا نائیڈونے پیرکوایوان میں مختلف امور پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی میں مسلسل متاثرہونے پرکہاہے کہ جب سے گذشتہ ہفتہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ہوا ہے۔ چار گھنٹے کی گفتگو کے علاوہ کوئی کام نہیں کیاجاسکا ہے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ، ایوان بالا کی کارروائی درہم برہم ہوگئی اور وقفہ صفر نہیں چل سکا۔چیئرمین ، جواراکین کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، نے کہا ہے کہ ہم دن بدن بے بس ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ وقفہ صفر اورخصوصی نوٹس کے ذریعے عوامی مفاد کے اہم امور کو اٹھنے کی اجازت ہے لیکن ایوان کام نہیں کررہا ہے۔ ممبروں کومواقع نہیں مل رہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ہم بے بس ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ کون سے اہم امور اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ممبران موجودہیں ، وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ انہیں بولنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔اس کے بعد چیئرمین نے وقفہ صفراور خصوصی ذکر کے ذریعہ اٹھائے جانے والے امور کا تذکرہ کیا جنھیں چیئرمین نے ایوان میں اٹھانے کی اجازت دی تھی اور متعلقہ ممبران بھی ایوان میں موجودتھے لیکن ایوان میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close