راجستھان

رکبر خان کی لنچنگ : وی ایچ پی لیڈر گرفتار

جے پور20جون(ہندوستان اردو ٹائمز) پولیس نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر نول کشور کو 28 سالہ رکبر عرف اکبر پر قاتلانہ حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔راجستھان کے الور ضلع کے رام گڑھ میں تین سال قبل مبینہ گئورکشکوںکے ذریعہ ان پرحملہ کیاگیاتھا۔لاونڈی گاؤں میں 20 جولائی ، 2018 کو پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں پولیس کی یہ پانچویں گرفتاری ہے۔اس معاملے میں ملوث چار ملزم پرمجیت سنگھ ، نریش شرما ، وجے کمار اور دھرمیندر یادو کے خلاف پولیس نے سن 2019 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

الور سپرنٹنڈنٹ پولیس تیجسونی گوتم نے بتایا کہ وی ایچ پی رہنما کی گرفتاری رام گڑھ پولیس نے تین چار دن پہلے کی ہے۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی) مسٹر مینا ، جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، نے بتایا کہ نو کشور شرما کو انہی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، جس میں پہلے بھی چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔شرما رکبر کے اہل خانہ کے ذریعہ درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ایک ملزم ہے۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ شرما خان پرحملہ کرنے والے ہجوم کی رہنمائی کر رہاتھا۔خصوصی پبلک پراسیکیوٹر اشوک کمار شرما نے بتایا کہ نول کشور شرما کی ٹیلی فونک گفتگو میں بہت پہلے سے تحقیقات کی جارہی تھیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close