راجستھان

نابالغ لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعدزیادتی کے الزام میں 4 افراد گرفتار

کوٹہ ، 16 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) راجستھان کے جھالواڑ میں چار افراد کواپنے پڑوسی گاؤں کی 19 سالہ لڑکی کو اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پپلیا خورد گاؤں کے ایشور سنگھ سونڈھیا راجپوت (23)، بلو سنگھ (28)، میہربن سنگھ (26) اور گوگند سنگھ (26) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا اور ڈاگ پولیس اسٹیشن میں اگلی صبح مقدمہ درج کیا گیا۔منگل کے روز جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کرن کانگ سدھو نے بتایا کہ جب لڑکی جمعہ کے روز اپنے گاؤں جارہی تھی تو ایشور سنگھ نے اسے سڑک سے اغوا کرلیا۔

بچی کے مطابق ایشور سنگھ نے اسے قریبی علاقے میں جنگل میں لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی، پھر اس نے اپنے دوست مہربان کو بلایا اور وہ اسے ڈاگ گاؤں کے قریب بیل روڈ پر واقع ویران کھیت میں لے گئے جہاں مہربان سنگھ نے جنسی زیادتی کی اور اسے وہ چھوڑ گیا۔پریس ریلیز کے مطابق ایشور سنگھ اور بلو اس کے بعد لڑکی کو بھاوانی منڈی کے علاقے میں لے گئے جہاں اس کا دوست گووند بھی آیا تھا۔ لڑکی کے مطابق تینوں رات بھر اس کی عزت لوٹتے رہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close