راجستھان

ہندوستان : لیڈی کانسٹیبل کو شادی کی چھٹی نہ ملی تو گھر والوں نے تھانے میں ہلدی کی رسم شروع کردی

جے پور (ہندوستان اردو ٹائمز) بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال کے باعث ریاست راجستھان میں ایک لیڈی کانسٹیبل کو اپنی شادی کیلئے بھی چھٹیاں نہیں ملیں جس کے باعث گھر والوں نے تھانے کو ہی شادی کے گھر میں تبدیل کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈنگر پور پولیس سٹیشن میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کی ہلدی کی رسم چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے تھانے میں ہی کی گئی۔ ہلدی کی رسم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ  کورونا کی شدید لہر جاری ہے اور ہر روز کیسز کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار سے زائد کیسز اور 2624 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پولیس اور طبی عملے پر شدید دباؤ ہے۔

 

blob:https://www.facebook.com/a35ac8ed-f935-47e4-b7a2-59e64730336b

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close