راجستھان

کسان نیتا راکیش ٹکیت پر حملہ کے الزام میں 14 افراد گرفتار

نئی دہلی،03؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) جمعہ کے روز راجستھان کے الور ضلع میں کسان رہنما راکیش ٹکیت کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی تھی ، لیکن ٹکیت کی کار کو نقصان پہنچا ۔ اب 14 افراد کو اس حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بہروڈ کے تتار پور چوراہے پر پیش آیا۔ بھارتی کسان یونین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے ہے۔ یونین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔غازی آباد میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان نے بھی اے بی وی پی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے غازی آباد میں کہاکہ اے بی وی پی کے کچھ کارکنوں نے راکیش ٹکیت پر حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close