راجستھان

راجستھان :او ورٹیکنگ کے دوران ، ٹرک میں بھرا ہوا کنٹینر کار پر گرا، 4 ہلاک

جودھپور ، 2 اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان کے ضلع پالی میں جمعہ کی صبح ایک المناک حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی۔ اوورٹیک کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ،بتایا جاتا ہے کہ ٹرک پر لدے دو کنٹینرز میں سے ایک بغل سے چل رہی کارپر الٹ گیا ، جبکہ دوسرا کنارے سڑک پر گرا۔ سنگ مرمرکو کنٹینر میں لادا گیا تھا ، جس کی وجہ سے کار بری طرح نقصان زدہ ہوگئی ۔ کار میں 4 افراد سوار تھے ، جن میں شوہر اور بیوی بھی شامل تھے ، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ صبح جودھ پور سے چار افراد کار میں سوارہوکر سروہی جارہے تھے۔ ان میں ایک عورت اور تین مرد شامل تھے۔ ایک کھلا ٹرک دو ہیوی کنٹینر لے کر اسی سمت جا رہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور تیزی میں اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت سامنے سے آنے والی ایک اور گاڑی کو آتے دیکھ کر ٹرک ڈرائیور چونک گیا اوریہ حادثہ پیش آگیا۔ اس سے ٹرک پر لدے دونوں کنٹینر الٹ گئے۔ ایک کنٹینر کار پر گر گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جے سی بی کی مدد سے کنٹینر کو ہٹا دیا۔ تمام ہلاک شدگان جودھ پور کے رہائشی تھے۔ پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ ہلاک شدگان کے نام یوں ہیں : منوج شرما ، اشونی کمار دوبے ، اس کی بیوی ریشما دیوی اور بدھا رام کی ہلاکت ہوئی ہے ۔جودھ پو ر مقیم اہل خانہ کو جب اس حادثہ کی اطلاع ملی تو صف ماتم بچھ گئی ۔ کئی اہل خانہ لاش کی حصولیابی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close