راجستھان

جی این سی ٹی ڈی قانون جمہوریت کا قتل :اشوک گہلوت

جے پور27مارچ(آئی این ایس انڈیا)
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کے روز دہلی کے قومی دارالحکومت علاقہ (ترمیمی) جی این سی ٹی ڈی ایکٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور اس قانون کو جمہوریت کی روح کے خلاف قراردیا۔اشوک گہلوت نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے وقت میں اگرریاست کسی بھی ریاست میں انتخابات ہار جاتی ہے تو مودی حکومت اس طرح کے قانون لا کر ریاستی حکومت کے اختیارات ختم کرسکتی ہے۔اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے حقوق کم کرنے کے لیے مودی حکومت کے ذریعہ وضع کردہ جی این سی ٹی ڈی قانون جمہوریت کاقتل ہے۔ منتخب حکومت کا اقتدار ختم کرنا جمہوریت کے جذبے کے خلاف ہے۔اشوک گہلوت کے مطابق منتخب حکومت کودہلی کا اصل سربراہ بتاتے ہوئے سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکاہے۔اشوک گہلوت نے لکھاہے کہ مودی حکومت فاشسٹ انداز میں ملک کو چلانا چاہتی ہے۔ انتخابات میں ہیرا پھیری ، منتخب ارکان اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ اور ان دونوں کی کامیابی میں ناکامی ، پارلیمنٹ میں اکثریت کی طاقت پر اس طرح کے آمرانہ بل کو منظور کرنا بی جے پی پر حکمرانی کاطریقہ ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close