راجستھان

بس نے شوہر ، بیوی اور دو بچوں کوکچلا، مشتعل عوام کااحتجاج، شاہراہ جام

ناگور؍جے پور ،24مارچ ( آئی این ایس انڈیا) منگل کی شام ناگور میں ایک سڑک حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت پر مشتعل افراد نے بدھ کی صبح شاہراہ کو بلاک کردیا۔ گاؤں والے پتھر اور لکڑیاں لگا کر شاہراہ پر بیٹھ گئے۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھا بجھاکر شاہراہ کھلوایا۔ خیال رہے کہ اس حادثے میں 4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ بدھ کی صبح بھی ہلاک شدگان کی آخری رسومات ادا نہیں کی گئی تھیں۔اس حادثہ سے اہل خانہ سخت ناراض ہے۔ وہ شاہراہ اور مورچری سے باہر مظاہرہ کررہے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق منگل کی شام کوچامن سے توشینا جارہی تیز رفتار بس نے توشینا کے قریب پٹرول پمپ پر کھڑی بہن ، میاں بیوی اور تین بچوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا، اس حادثہ میں شوہر اور بیوی اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔ دیہی باشندگان کا کہنا ہے کہ بس ایک جیپ کا اوور ٹیک کررہی تھی، بس کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

یہ حادثہ اتناے دردناک تھا کہ لاشوں کے ٹکڑے ہوگئے ،اور انہیں گھسیٹ کربس 200 فٹ دوری تک لے گئی۔ پولیس کو ہلاک شدگان کی لاشوں کے ٹکڑے جمع کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا۔ متوفی کے لواحقین اس قدر ناراض ہیں کہ انہوں نے ابھی تک رپورٹ نہیں لکھائی ہے۔اس سنگین حادثے میں بجرنگ لا (25) ، اس کی اہلیہ تارو دیوی (20) ، کھٹاریہ (ڈھائی سال) اور ایک 9 ماہ کی بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ زخمی راجل 4 کا علاج جاری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close