راجستھان

جے پور: سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گری ، تین افراد ہلاک

جے پور،19؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے چتورورگڑھ ضلع کے صدر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت ٹوٹ گئی ،جس کی وجہ سے جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔تھانہ صدر درشن سنگھ نے بتایا کہ میٹھا رام کھیڑا میں ایک گھر میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔ جس کی وجہ تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سنگین زخمیوں کو ادائی پور ریفر کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close