راجستھان

راجستھان جیل میں تعمیر 6 پیٹرول پمپوں پر کام کررہے ہیں 100 سے زیادہ قیدی، دی جاتی ہے تنخواہ

راجستھان،16؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) جیل میں سزاپانے والے قیدیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ کئی طرح کے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں راجستھان جیلوں میں قیدیوں کو اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں خود کفیل بنانے کے لئے جیل کے احاطے میں تعمیر پٹرول پمپ پر کام کرنے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ یہ معلومات راجستھان کی جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل راجیو داسوت نے دی ہے۔معلومات کے مطابق راجستھان میں جیل کے احاطے میں تعمیر کیے گئے کل 6 پیٹرول پمپوں پر 100 سے زیادہ قیدی کام کر رہے ہیں۔ جہاں قیدی مکمل طور پر پیٹرول پمپ چلا رہے ہیں۔ اس کے لیے انہیں روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ دی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ ، راجیو داسوٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کو خود کفیل ہونے میں بھی مدد ملے گی ، جس کی وجہ سے انہیں سزا کے خاتمے کے بعد کام ملنا آسان ہوجائے گا۔ راجیو داسوت کے مطابق وہ اگلے مرحلے میں ریاست کے 12 مقامات پر پیٹرول پمپ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہاں کام کرنے والے قیدیوں کو تربیت دی جاتی ہے اور انہیں249 یومیہ کی تنخواہ ملتی ہے جو ان کے بینک کھاتوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔ راجیو داسوت نے بتایا کہ گذشتہ ماہ جے پور پٹرول پمپ پر ایک کروڑ روپئے کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ، اب اس کا ہدف 3 کروڑ روپئے ماہانہ رکھا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close