راجستھان

گھر کے ’بھیدی‘ نے’ لنکا‘ ڈھانے کی کرڈالی احمقانہ کوشش : آئی ایس آئی کی حسینہ کے چنگل میں پھنسا بھارتی فوجی اہلکار،لیک کر دیں خفیہ اطلاعات، گرفتار

جے پور ،14مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان کے سیکر سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوستانی فوجی اہلکار کو ایک پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی خاتون ایجنٹ کو فوج کی خفیہ اطلاعات فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی خاتون ایجنٹ نے اسے ہنی ٹریپ کیا۔ وہ ہندوستانی فوجی سے ویڈیو کال پر فحش اوربرہنہ چیٹ کرتی تھی۔ جب فوجی ا ہلکار چھٹی کے دن گاؤں آیا تھا ،تو اس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خاتون ایجنٹ سے بات کی ،تو وہ انٹیلی جنس کے نشانہ پر آگیا، اس کی نگرانی کی جانے لگی۔ آخر کار انٹیلی جنس نے اسے اس کے آبائی گاؤں سے گرفتار کرلیا۔سیکر کے ایس پی نے بتایا کہ گرفتار فوجی اہلکار سیکر کے لکشمن گڑھ کے یالسر(YALSAR) نامی گاؤں کا رہائشی ہے۔ اس کا نام آکاش مہریااور اس کی عمر22سال ہے۔

ا نٹیلی جنس نے اسے فتح پور سے گرفتار کیا ہے،گرفتارفوجی وہ ایک ماہ کی چھٹی لے کر 17 فروری کو گاؤں آیا تھا۔ آکاش کی دوستی ایک فیک فیس بک آئی ڈی کے ذریعہ آئی ا یس آئی خاتون ایجنٹ سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس نے خاتون ایجنٹ کے ساتھ واٹس ایپ پر چٹنگ کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق خاتون ایجنٹ جوان سے ملاقات کا بہانہ کرتی تھی۔ وہ اس کی بٹالین اور فوج کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کرتی تھی۔ معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب ضلع سیکر میں کسی نمبر پر ایک پاکستانی نمبر سے کال موصول ہوئی،کیوں کہ انٹیلی جنس اس طرح کے مشکوک فون کالز پر گہری نگاہ رکھے ہوئے تھا۔ اس فوجی کو ستمبر 2018 کو فوج میں شامل کیا گیا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ آکاش مہریا فتح پور میں شیوارتری میلے گئے تھے، اس وقت پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ موبائل چیک کرنے پر خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی خاتون ایجنٹ کے ساتھ کی گئی چیٹنگ سے حیرت زدہ ہوگئے۔

گرفتار ملزم فوجی نے جنوری 2019 میں اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی۔دوران تفتیش ملزم فوجی اہلکار آکاش مہریا نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کئی خواتین سے جڑا ہوا ہے ، لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ پاکستانی ایجنٹ ہے۔ اس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گفتگو کے دوران فوج سے متعلق کچھ خفیہ معلومات بھی دی گئیں۔ انٹیلی جنس نے اس کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے۔ اُسے عدالت میں پیش کرکے 5 دن کے ریمانڈطلب کی گئی ہے، نیزآکاش کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ گمان ہے کہ فوج کی خفیہ معلومات دینے کے عوض اس نے کچھ روپے بھی وصول کیے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں آکاش سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں کہ اب تک کون کون سی خفیہ اطلاعات آئی ایس آئی کی خاتون ایجنٹ کو فراہم کی گئی ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close