راجستھان

راجستھان میں 5 ویں بورڈ امتحان پر کنفیوژن، 13 لاکھ طلباوطالبات منتظر

بیکانیر؍جے پور، 13مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) ریاست بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری اسکول 5 ویں بورڈ کے امتحان کے بارے میں اب بھی الجھن و تذبذب کے شکار ہیں۔تقریبا ً13 لاکھ طلباء و طالبات 5 ویں کلاس کے متعلق حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوپایا ہے کہ پانچویں کلاس کا بورڈ امتحانات ہوگا یا یہ امتحانات صرف اسکولوں میں ہی ہوگا، کیونکہ ابھی تک اس کلاس کے لئے کوئی امتحانی فارم نہیں بھرا گیا ہے، محکمہ تعلیم بھی یہ واضح نہیں کررہا ہے کہ اس سال 5 ویں بورڈ کا امتحان ہوگا یا نہیں؟جو تجاویز پہلے ریاستی حکومت نے ارسال کی تھیں ، ان کو ابھی تک حکومت کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملا ہے۔ اسی کے ساتھ کلاس 6 ، 7 اور 9 ویں اور 11 ویں کے امتحانات کے لئے ابھی تک ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ وزیر تعلیم گووند ڈوٹاسر پیر کو ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی تجاویز کا اعلان کریں گے۔ محکمہ تعلیم کے اہلکار بھی 5 ویں کے بارے میں کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اب پانچویں کلاس کے طلبا کے لئے تین آپشنز موجود ہیں ، جن پر مزید کام کیا جاسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close