راجستھان

خانگی تنازع میں بیوی کو گلا دبا کر کیاقتل ، قاتل شوہر گرفتار

جے پور ،۹؍دسمبر ( آئی این ایس انڈیا ) پولیس نے اس قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا ،جو 1 دسمبر کو شہر کے مانسروور علاقہ سے فرار تھا، جو اپنی اہلیہ کے وارداتِ قتل کا ملزم تھا۔واقعہ کے بعد ملزم شوہر جے پور کے سندھی کیمپ بس اسٹینڈ سے سیکر چلاگیا تھا۔ دو دن وہاں گزارنے کے بعد میں دوبارہ جے پور واپس آیا، پھر یہاں پارکوں میں اور سڑکوں پر گھومتا پھرتا رہا۔ جب پولیس کواطلاع ملی ،تو اسے مانسروور علاقہ سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔مانسوروور ا یس پی سنجیو چودھری نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام کیلاش چند شرما ہے۔ وہ سومر نگر کالونی میں رہتا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کے لگانے کا کام کرتا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں خلاصہ ہوا کہ وہ گھریلو پریشانی کی وجہ سے تنگ آگیا تھا۔ اس صورت میں یکم دسمبر کے آخری شب کیلاش چند نے اپنی اہلیہ منجو (45) کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس واقعہ کے دوران وہ گھر میں تنہا تھا، اس کے دونوں بیٹے اور ایک بیٹی گھر سے باہر تھے۔ لیکن جب باہر سے بیٹی گھر پہنچی،اور گیٹ کھٹکھٹانے لگا تو کیلاش خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے جلدی سے اپنی بیوی کی لاش بیڈ پر چھپا دیا۔دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب کیلاش نے دروازہ نہیں کھولا تو اس کی بیٹی نے دونوں بھائیوں کو فون کرکے بلایا اور تینوں اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد لی۔ جب اس نے کمرے کا دروازہ کھولنے پر بچوں نے ماں کے متعلق استفسار کیا تو کیلاش نے بتایا کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑنے پر وہ بیہوش ہوگیا ، اس کی والدہ جھگڑکر اور کچھ رقم لے کر باہرچلی گئی ہے تھانہ انچارج کے مطابق کیلاش چند اپنے بیٹوں کے ساتھ بیوی منجو کو ڈھونڈنے کا بہانہ کرتے ہوئے سندھی کیمپ بس اسٹینڈ پہنچا، وہاں موقع دیکھ کر وہ ایک بس میں بیٹھ گیا اور سیکر چلا گیا۔ دوسری طرف بچوں کو والد کے لاپتہ ہونے پر شبہ تھا،تب انہوں نے کمرے کا تالا توڑا اور بیڈ اٹھایاتھا، ماں منجو کی لاش دریافت ہوئی ۔بعدازاں بچوں نے ماں کے قتل کے بارے میں تھانہ میں اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے کیلاش چند کی تلاش شروع کردی،جسے گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ اس واقعہ کے انکشاف میں مانسوروور تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ہریوم چودھری نے اہم کردار ادا کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close