راجستھان

کسان خون کے آنسو رو رہا ہے ، کوئی نہیں سن رہا ہے : پائلٹ

جے پور، 19فروری ( آئی این ایس انڈیا )
جے پور ضلع کے کوٹ کھوڑا میں جمعہ کے روز کسان مہاپنچایت میں سچن پائلٹ نے ایک پتھر سے دو نشانے لگائے ۔ ایک طرف مرکز کو کسان تحریک کے متعلق پیغام دیا ،وہیں 15 حامی ارکان اسمبلی کو ایک ساتھ اسٹیج پر بٹھا کر یہ پیغام دیا کہ ابھی (گہلوت بنام پائلٹ جنگ کی)کہانی ختم نہیں ہوئی ہے۔ پائلٹ نے زرعی قانون کے بارے میں کہا کہ ملک کا کسان خون کے آنسو رو رہا ہے ، مرکز میں کوئی سننے والا نہیں ہے۔ کسانوںکو ہمدردی کی نہیں ، تعاون کی ضرورت ہے۔ مرکز ی سرکار کی آمریت کے خلاف بھر پور مقابلہ کریں گے۔کسان اور نوجوان ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کی کوئی ذات نہیں ہے جو اناج پیدا کرتا ہے، سب کسان ہے ،ہم ذات پات سے بالاتر ہوکر جدوجہد کریں گے۔ کسانوں کو ذات پات کے نام پر بانٹنے کی سازش کی جارہی ہے۔اسے ناکام بنائیں گے۔ مرکزی سرکار کو تینوں قوانین واپس لینے ہوں گے۔ مہاپنچایت میں پائلٹ کے حامی 15 ایم ایل اے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ہیں۔ پائلٹ کے حامی 14 ایم ایل اے اور بہت سارے حامی رہنما بھی پہنچے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close