قومی

دی کشمیر فائلز پر پابندی لگائی جائے :مولانابدرالدین اجمل

نئی دہلی 16مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ فلم ’ دی کشمیر فائلز ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے سربراہ اور آسام کے دھوبری کے ایم پی بدرالدین اجمل نے کہاہے کہ یہ فلم فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کشمیری پنڈتوں کے اخراج کا منظر دکھایاگیا ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی فلم کی تعریف کی تھی۔اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچنے کے لیے مرکز اور آسام حکومت کو فلم پر پابندی لگانی چاہیے۔ دھوبری کے ایم پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاہے کہ میں نے کشمیر فائلز نہیں دیکھی۔ مرکزی حکومت، آسام حکومت کو اس پر پابندی لگانی چاہیے، کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button