دیوبند

دیوبند علاقے میں آج چار افراد کی رپورٹ آئی پوزیٹیو ، علاقے میں کرونا متأثرین کی تعداد پہنچی 166،ایکٹیو مریض 41

دیوبند، 9؍ جولائی (رضوان سلمانی) دیوبند علاقے میں کروناپوزیٹیو کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، اب تک شہر اور دیہی علاقوں میں 166کرونا پوزیٹیو معاملے سامنے آچکے ہیں لیکن لاک ڈائون کے بعد ان لاک میں لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے بازاروں میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ، عالم یہ ہے کہ بھیڑ کی وجہ سے بازاروں میں سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑرہی ہیں۔ ان لاک 2میں بھلے ہی کرونا پوزیٹیو کے معاملوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن ان لاک 1میں کھلے بازاروں میں روز بروز بھیڑ میں اضافہ بھی ہورہا ہے ۔ بازاروں میں جہاں ریڑھی والے کھلے میں پھل سبزیاں فروخت کررہے ہیں وہیں دوکانوں پر بھی بغیر سوشل ڈسٹینسنگ کے سامان کی فروختگی کی جارہی ہے ،

وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد بھی بازاروں میں بغیر ماسک کے لوگ گھومتے نظر آجائیں گے وہیں انتظامیہ بھی ایک دو چالان کرکے اپنا فرض ادا کرلیتی ہے جس کی وجہ سے شہر اور دیہی علاقوں میں کرونا مریضوں کی تعداد 166تک پہنچ گئی جن میں 41افراد کرونا سے متأثر ہیں، اتنا ہی نہیں محکمہ صحت بھی حکومت کی ہدایت پر گھر گھر لوگوں کی صحت کی معلومات حاصل کررہا ہے ، لیکن اس بات کو لے کر وہ بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ گھر گھر جاکر محکمہ صحت کے ملازمین جو سوال کررہے ہیں اس کادرست جواب لوگ دے رہے ہیں یا نہیں ان کی تصدیق نہیں ہورہی ہے ، اتنا ہی نہیں ان لاک میں کرونا کے مریض شہری علاقے کے بجائے دیہی علاقوں میں زیادہ آرہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق دیہی علاقوں میں 21اور شہری علاقے میں 17افراد کرونا سے متأثر ہیں ۔

سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ آج آئی رپورٹ میں 4افراد کرونا سے متأثر سے پائے گئے جن میں سے دو افراد کو گلوکل اور دو افراد کو پی جی آئی پلکھنی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا سے متأثر کا لڑکا شہر کے ایک ڈاکٹر کے یہاں کام کرتا تھا ، جب کہ دوسرے 2افراد جو کرونا سے متأثر آئے ہیں وہ کرنال میں اپنے اہل خانہ کی ایک شادی کی تقریب میں گئے تھے ، بتایا جاتا ہے کہ اس تاجر کی لڑکی اور داماد بھی کرونا سے متأثر ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کی جارہی مہم کے تحت آج پانچویں روز بھی محکمہ صحت کی ٹیم نے گھر گھر جاکر لوگوں سے معلومات حاصل کی اور انہیں کرونا کے بارے میں بتایا ۔ اس سلسلے میں سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ آج 25سیمپل لئے گئے ہیں جن میں 10ساکھن خورد سے اور 15سرکاری اسپتال میں الگ الگ لوگوں کے سیمپل لے کر بھیجے گئے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close