دیوبند

ملیریا ، ڈینگو وغیرہ مرض سے بچنے کے لئے اپنے آس پاس صاف صفائی کا خیال رکھیں : ڈاکٹر سکھ پال

دیوبند، 9؍ جولائی (رضوان سلمانی) بی جے پی میڈیکل سیل کی دیوبند میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران برسات کے موسم میں پھیلنے والے امراض خاص طور سے انفیکشن کے ذریعہ سے ہونے والی بیماریوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں اور ان امراض سے بچنے کے طریقے بیان کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے تئیں بھی لوگوں کو بیدارکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیوبند کے رنکھنڈی روڑ پر واقع بی جے پی کے دفتر پر بی جے پی میڈیکل سیل کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سیل کے ضلع کنوینر ڈاکٹر سکھ پال سنگھ نے کہا کہ جولائی مہینہ کو انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں کے روک تھام کے طورپر منایاجارہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے ملیریا، ڈینگو اورڈائریا جیسے امراض بڑھ جاتے ہیں۔

لہٰذا ان بیماریوں سے بچائو کی تدبیر اختیارکرنا نہایت ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ امراض سے بچائو کے لئے اپنے آس پاس خوب اچھی طرح صفائی ستھرائی رکھیں، کسی بھی مقام پر گندگی کے ڈھیر نہ لگنے دیں اور گندے پانی کو اکھٹا نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں موجود دیگر ڈاکٹروں نے میونسپل بورڈ دیوبند کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ برسات کے موسم میں بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شہر کی سڑکوں اور گلیوں سے کوڑااُٹھانے کے علاوہ صفائی ستھرائی کا خاص بندوبست کیاجائے اور جراثیم کش دوائوں کے چھڑکائو کے ساتھ ساتھ فوگنگ وغیرہ کا بھی بہتر نظام بنائے جائے۔

میڈیکل سیل سے تعلق رکھنے والے میٹنگ میں موجود ڈاکٹروں عوام سے اپیل کی کہ برسات میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچائو کے ساتھ ساتھ کورونا انفیکشن سے اپنے آپ کو محفو ظ رکھنے کے لئے سوشل ڈسٹینسنگ کاخاص خیال رکھا جائے اور بغیر کسی ضرورت کے باہر نہ نکلا جائے۔ گھروں سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کے استعمال اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائڈ لائن پر پوری طرح عمل کیاجائے۔ میٹنگ کے آخر میں میڈیکل سیل کے معاون کنوینر ڈاکٹر بی پی سنگھ نے بتایا کہ کورونا سروے کے تحت محکمہ صحت کی ایک ٹیم گھرگھر جاکر خاندانوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے، اُس ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائے اور بیماری یاکسی طرح کا انفیکشن محسوس ہونے پر فوراً متعلقہ میڈیکل افراد کو واقفیت دی جائے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close