دیوبند

جامعۃ القدسیات ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے ایس ڈی ایم اور سی او کو اعزاز سے نوازا گیا

کورونا سے بچنے کے لئے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اس کا واحد علاج ہے: ایس ڈی ایم

دیوبند، 9؍ جولائی (رضوان سلمانی) کورونا انفیکشن پھیلنے کے دشوار ترین دور میں عوام کی بے لوث خدمت اور اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری کے ساتھ انجام دینے کے لئے جامعۃ القدسیات ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے دیوبند کے ایس ڈی ایم ، سی او اور بی جے پی کے ضلع صدر کو توصیفی اسناد دے کر اعزاز ست نوازاگیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز جامعۃ القدسیات ایجوکیشن سوسائٹی کے ارکان نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے ، پولیس کے سرکل آفیسر رجنیش اپادھیائے اور بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی کو کورونا جیسی مہلک وبا اور اس کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کے دوران کورونا متأثرین کے علاوہ غریب اور بے سہارا افراد کی بلاتفریق مدد کرنے اور نہایت اخلاص کے ساتھ دن رات اپنے فرائض انجام دینے کااعتراف کرتے ہوئے توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اس کا واحد علاج ہے۔ اس لئے سبھی لوگ محکمہ صحت، ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر لازمی طورسے عمل کریں۔ جامعۃ القدسیات ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر قاری عامر عثمانی نے افسران اور بی جے پی لیڈر کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران انجام دی جانے والی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے دیوبند شہر کورونا وائرس کے انفیکشن سے زیادہ متأثر نہیںہوا۔ انھوں نے کہا کہ چند متأثرین کی پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت کی 24گھنٹے نگرانی اور لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرانے کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پورا شہر کورونا انفیکشن سے پاک ہے۔

انھوں نے یاد دلایا کہ دیوبند میں ابھی تک جو متأثرین سامنے آئے ہیں ان سب کا تعلق دیگر مقامات سے ہے۔ قاری عامر عثمانی نے عوام کے نام اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کاخطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا بہت زیادہ خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔ البتہ انتہائی ضرورت کے وقت اپنے گھروں سے ماسک وغیرہ لگاکر نکلیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر قاری عامر عثمانی ، ڈاکٹر عثمان، مسعود رمزی، وجاہت انوراورانور انجینئر وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close