دیوبند

محکمہ صحت کی جانب سے دیوبند میں خصوصی کورونا سروے مہم کا آغاز : دیوبند میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے

دیوبند، 5؍ جولائی (رضوان سلمانی) کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے آج محکمہ صحت کی جانب سے دیوبند میں خصوصی کورونا سروے مہم شروع کردی گئی ہے، اس کے تحت 108 ٹیموںنے گھر گھر جاکر کووڈ 19؍ کے اثرات اور علامات کا جائزہ لیتے ہوئے لوگوں کو اس عالمی وباء سے محفوظ رہنے کے طور طریقے بتائے،یہ مہم 15؍ جولائی تک جاری رہے گی۔ دیوبند میں سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا شہر میں 5؍ جولائی سے 15؍ جولائی تک سروے مہم چلائی جائیگی، محکمہ کی جانب بنائی گئی ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں سے تین اہم سوال کریگی۔ جس کے تحت ’آپ کے گھر میں کتنے لوگ ہیں‘؟،خاندان کے کسی شخص میںکورونا کی کوئی علامت تو نہیں ہے؟اور خاندان میں کسی شخص میں کوئی بیماری تو نہیں ہے اس کی بھی معلومات لی جائے گی۔

انہوں نے بتایا ٹیم سروے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس عالمی وباء سے تحفظ کے طورطریقے بھی بتائے گی اور لوگوں کو سمجھائے گی کہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کریں اور سینٹائز و ماسک کا مستقل استعمال کرے۔ انہوں نے لوگوں سے سروے ٹیم کاتعاون کرنے اور کسی بھی طرح کی افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب کورونا سے مکمل پاک ہوچکے دیوبند میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

اتوار کو آئی رپورٹ میں دیوبند میںایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اب دیوبند میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔دیوبند سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کے روز جن 47؍ افراد میں سے جن کے نمونے لیکر بھیجے گئے تھے ، ان میں سے کل 5 لوگوں کی رپورٹ کورونا کو مثبت آئی ہے، ان میں ایک ڈاکٹر ، جنوبی افریقہ سے آیا ایک شخص ، ایک ڈاکٹر صفائی ملازم اور دو دن پہلے کورونا مثبت آئے ایک اسٹور مالک کا بیٹا اور نوکر شامل ہے ۔ سب کوکووڈ19؍ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اتوار کو اس رپورٹ کے بعد تحصیل دیوبند میں ایکٹیو کیسس کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ تاہم ان افراد میں زیادہ تر دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جو باہر آئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close