دیوبند

بجلی کی ایچ ٹی لائن شفٹ کرانے کو لے کر ایس ڈی او کے ساتھ کی ہاتھاپائی

دیوبند، 5؍ جولائی (رضوان سلمانی) بجلی کی بڑی لائن کو شفٹ کرانے کے معاملے میں بجلی دفتر پہنچے تین افراد نے محکمہ کے ایس ڈی او کے ساتھ زبردست ہاتھا پائی کی ، اتنا ہی نہیں الزام ہے کہ یہ بھی کہ حملہ آوروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے ، گزشتہ کل سانپلہ گائوں کے تین افراد بجلی کی بڑی لائن شفٹ کرانے کے سلسلے میں ایس ڈی ایو امت کمار تیاگی سے ملاقات کرنے اور ان کے دفتر پہنچے اس دوران ان کے درمیان کہا سنی ہوگئی ، الزام ہے کہ مذکورہ افراد نے گالی گلوچ کرتے ہوئے پہلے تو دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے لگے۔

اس درمیان ایس ڈی او نے فون کرکے پولیس کو اس کی اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان مکان کے پاس سے گزررہی ایچ ٹی لائن کو دوسری جگہ شفٹ کراناچاہتے ہیں لیکن گائوں کا ہی دوسرا گروپ اس کی مخالفت کررہا ہے ، تقریباً ایک ہفتہ قبل محکمہ بجلی کی ٹیم پولیس کے ساتھ وہاں پر معائنہ کرنے پہنچی تھی ، اسی معاملے کو لے کر گزشتہ کل مذکورہ افراد ایس ڈی او سے ملاقات کرنے پہنچے تھے ،

ایس ڈی او نے اعلیٰ افسران سے لائن شفٹ کرانے کے احکامات کی بات کو لے کر مذکورہ افراد ناراض ہوگئے اور ان کے درمیان کہا سنی ہوگئی ۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج سنجے سنگھ نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس کو موقع پر بھیجا گیا تھا لیکن ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ ایس ڈی او امت تیاگی نے تین افراد کو نامزد کرتے ہوئے ریلوے روڈ پولیس چوکی انچارج کو اس واقعہ کی تحریر دی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close