دیوبند

سماجی تنظیم ’’نظر‘‘ کی جانب سے دیوبند ایس ڈی ایم کو اعزاز سے نوازا گیا

دیوبند، 5؍ جولائی (رضوان سلمانی) سماجی تنظیم ’نظر‘ کی جانب سے دیوبند ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے کو کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے دیوبند میں وقت رہتے ٹھوس اقدامات کئے جانے اور علاقہ کے لوگوں کورونا جیسی مہاماری سے بچانے کے لئے کی گئی خدمات کے لئے انہیں ’کورونا واریئرس‘ کا سرٹیفکٹ دیا۔ آج تنظیم کے صدر نجم عثمانی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران نجم عثمانی نے ایس ڈی ایم کے ذریعہ کووڈ 19؍ کے خلاف اور اس بیماری سے لوگوںکو بچانے کو لئے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔

انہوں نے کہاکہ ایک وقت ایسا تھاکہ دیوبند کورونا سے مکمل پاک ہوگیاتھا لیکن ایک مرتبہ پھر اپنے گھروںکو لوٹے لوگوں کی وجہ سے یہاں کورونا پھیلنا شروع ہوگیاہے۔ اس کے خلاف بھی مقامی انتظامیہ مسلسل کوشاں ہیں۔ اس دوران ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے نے کہاکہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہواہے، انہوںنے کہاکہ اس کے خاتمے میں ابھی وقت لگے گا اسلئے ہمیں ہر طرح کے احتیاطی اقدامات کرنے چاہئے اور محکمہ صحت و حکومت کی گائیڈ لائن پر مکمل طورپر عمل کرناچاہئے۔ انہوںنے سماجی تنظیموںسے بھی اپیل کہ وہ لوگوں کو اس عالمی وبا کے تئیں بیدار کریں اور سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ دیوبند میں سماجی تنظیموں اور عوام کا انہیں بھرپور تعاون مل رہا ہے ، اسی تعاون کی وجہ سے دیوبند میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچا جاسکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ابھی بھی احتیاط برتیں اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جو سروے کیا جارہا ہے ، عوام ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ اس دوران ڈاکٹر شمشاد حسین،دیپک راج سنگھل،فیصل نور شبو،وویک تائل،شہنواز عثمانی،سہیل صدیقی وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close