دیوبند

مانسون کی پہلی بارش سے دیوبند اور آس پاس کے علاقوں کا موسم خوشگوار

دیوبند، 5؍ جولائی (رضوان سلمانی) اتوار کی صبح میں ہونے والی مانسون کی پہلی بارش نے موسم کامزاج خوشگوار کردیا، جس کے بعد لوگوں کو شدید گرمی سے بھی فی الحال نجات مل گئی۔ تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ جم کر ہونے والی بارش سے زندگی کے معمولات بھی دھرم بھرم ہوگئے۔ لیکن دیہی علاقوں کی بجلی سپلائی متأثرہوجانے کی وجہ سے لوگوں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق دیوبند اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کی صبح تیز آندھی اور طوفان کے بعد موسلادھار بارش برسی۔ مانسون کی اس پہلی بارش نے جہاں لوگوں کو گرمی سے نجات دلائی وہیں کسانوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے، لیکن تیز آندھی کی وجہ سے دیوبند کے آس پا س کے دیہی علاقوں میں بجلی کے تاروں کے ٹوٹ کر گرجانے کی وجہ سے تقریباً 10گھنٹے تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کاسامنا کرناپڑا۔ وہیں دوسری جانب دیوبند میں مانسون کی پہلی بارش نے بھی میونسپل بورڈ دیوبند کی جانب سے صفائی کئے جانے کے دعووں کی بھی قلعی کھول دی۔

حالانکہ کچھ دنوں قبل میونسپل بورڈ کی جانب سے شہر کے کچھ نالوں کی صفائی کرائی گئی تھی لیکن نالوں سے نکالی جانے والی سلٹ کو موقع سے نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے بارش کے بعد سڑکوں پر کیچڑ اورگندگی پھیل گئی۔ دیوبند تروینی شوگر فیکٹری کی موسمیاتی لیب کے انچارج سبھاش ورما نے بتایا کہ دیوبند اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں اتوار کے روز 20ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن بارش ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں 4ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ بارش کے بعد زیادہ زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سیلسیس درج کیاگیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close