دیوبند

موجودہ حالت کے پیش نظر عقیدت مند شراون ماس کی پوجا اپنے گھروں میں ہی کریں: پنڈٹ ستیندرشرما

دیوبند، 3؍ جولائی (رضوان سلمانی) شری ترپور بالاسندری دیوی مندر سیواٹرسٹ کے صدر پنڈٹ ستیندر شرمانے مندر میں آنے والے عقیدتمندوں سے کورونا انفیکشن کے مدنظر شراون ماہ میں اپنے ہی گھروں میں رہ کر پوجاوغیرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ 6جولائی سے پہلے پیر سے لے کر آخری پیر تک تمام عقید تمند ’’مہامرتیوجے‘‘کا جاپ کرکے دعائیں کریں۔

پنڈٹ ستیندر شرما نے کہا کہ اس وقت ریاستی حکومت کی جانب سے جو اپیل کی گئی ہے اس پر عمل کرنا چاہیے اور بغیر ضرورت کے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ انھوں نے تمام عقیدتمندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مندروں میں جانے کے بجائے اپنے گھروں میں رہ کر ہی پوجاوغیرہ کریں۔ تاکہ کورونا انفیکشن سے بچائو کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کیاجاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گھروں سے باہر نکلنا اپنی صحت سے کھلواڑ کرنا ہے، بلکہ اپنے اہل خانہ اور سماج کے دوسرے لوگوں کو بھی خطرات سے دوچارکرنا ہے، اس لیے مذکورہ حالات کے پیش نظر شراون ماس کی پوجاوغیرہ مندروں کے بجائے اپنے گھروں میں ہی رہ کر کرنا زیادہ مناسب ہے۔ انھوں نے امیدظاہر کی کہ تمام عقیدتمند ان کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر ہی پوجا وغیرہ کی رسم پوری کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close