دیوبند

اترپردیش جن کلیان منچ نے نوتعمیرشدہ ہائی وے کی تعمیر مکمل کیے جانے کامطالبہ کیا

دیوبند، 3؍ جولائی (رضوان سلمانی) مظفرنگر کو سہارنپور سے جوڑنے والا ہائی وے 59کی تعمیر ہوئے تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرچکاہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مذکورہ ہائی وے کا ادھورا کام ابھی تک پورانہیں کیا جاسکاہے۔ کمپنی کی اس غفلت اور لاپرواہی پر دیوبند کی معروف سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کی جانب سے جمعہ کے روز ایس ڈی ایم کو ایک پانچ نکاتی میمورنڈم دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش جن کلیان منچ کے کارکنان نے تنظیم کے صوبائی صدر چودھری اوم پال سنگھ کی قیادت میں ایس ڈی ایم کورٹ پہنچ کر مذکورہ ہائی وے کے ادھورے پڑے کاموں کو پوراکرانے کے سلسلہ میں ایک میمورنڈم دیا۔

میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کو باربار یاددہانی کے باوجود سہارنپور دیوبندمظفرنگر ہائی وے کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ میمورنڈم میں یادہانی کرائی گئی کے فلائی اوور پر دونوں جانب سے پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئے پائپ خراب ہیں، جس کی وجہ سے برسات کا گندہ پانی فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والے لوگوں پر گرتا ہے، اس لیے عوام کی سہولت کے خاطر مذکورہ خراب پائپ کو فوری طور پر تبدیل کرانا یا ان کی مرمت کرانا نہایت ضروری ہے۔

میمورنڈم دیتے وقت تنظیم کے کارکنان نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ فلائی اوور کے نیچے سڑک کے دونوں جانب تعمیر کیے گئے نالوں کی تعمیر نہ صرف ابھی تک ادھوری ہے بلکہ اب یہ نالے کوڑے کرکٹ اورمٹی سے بھرے پڑے ہیں، اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ برسات کے شروع ہونے سے قبل مذکورہ نالوں کی مکمل طورسے پہلے صفائی کرائی جائے بعدازاں ان کی تعمیر سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی سے مکمل کرائی جائے تاکہ برسات کے پانی کی نکاسی صحیح طورسے ہوسکے۔ اس کے علاوہ تنظیم نے میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ موجود رکاوٹوں کو فوراً ہٹوایا جائے اور برسات سے قبل ہائی وے کے دائیں اور بائیں واقع بڑے نالے اورچھوٹی نالیوں کی مکمل طورسے صفائی کرائی جائے۔

میمورنڈم میں اس بات پر بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ محض ایک ڈیڑھ سال قبل تعمیر کیاجانے والا ہائی وے جگہ جگہ سے خستہ حال ہوگیاہے، جس کی فور طورپر مرمت کرائی جائے۔ میمورنڈم دینے والوں میں چودھری اوم پال سنگھ کے علاوہ کرشن دت شرما، کھیم کرن کشیپ، وجے بجاج، واجد علی، سچن کمار، منگلو، راج پال سنگھ، برج پال اور دیش پال سمیت تنظیم کے دیگر کارکنان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close