دیوبند

پیراملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں نے دیوبند میں کیا فلیگ مارچ

کورونا انفیکشن کے تئیں لوگوں کو اپنے اہل خانہ کے علاوہ پڑوس اور آس پاس کے لوگوں کو بھی بیدار کرناچاہیے: ایس پی دیہات

دیوبند، 3؍ جولائی (رضوان سلمانی) آج دیوبند میں لوگوں کو ان لاک 1-کی شرائط پر عمل کرنے اور کورونا وائرس کے خطرات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے سے متعلق بیداری لانے کے لیے ایس پی دیہات کی قیادت میں پیراملٹری فورس کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شہر میں فلیگ مارچ نکال کر لوگوں کو بغیر کسی ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلنے کاپیغام دیاگیااور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کویقینی بنانے کی اپیل کی گئی۔ فلیگ مارچ کے دوران سڑکوں پر بغیر ماسک کے گھومنے والے افراد خاص طور پر بائکرس کے چالان بھی کاٹے گئے۔

[ads1]

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایس پی دیہات کے قیادت میں پیراملٹری فورس کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک فلیگ مارچ منگلور بس اسٹینڈ سے شروع کیاگیا، جو مجنووالا روڑ سے ہوتے ہوئے مترسین چوک، مینابازار، مین مارکیٹ، ہنومان چوک، دارالعلوم چوک، بھائیلہ روڑ اور ریلوے روڑ سمیت دیگر مقامات سے گزرتا ہوا کوتوالی جاکر ختم ہوگیا۔ اس دوران ایس پی دیہات اشوک کمار مینانے کہا کہ فلیگ مارچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان لاک میں رعایت ملنے کے بعد لوگ بلاوجہ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ، جو جاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

[ads4]

انھوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے تئیں لوگوں کو اپنے اہل خانہ کے علاوہ پڑوس اور آس پاس کے لوگوں کو بھی بیدار کرناچاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقوں کے لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر ان کے یہاں باہر سے کوئی شخص آئے گا تو وہ فوراً اس کی اطلاع محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ کودیں گے، تاکہ حفاظتی نقطۂ نظر سے باہر سے آنے والے لوگوں کاٹیسٹ کرایا جاسکے۔ فلیگ مارچ کے دوران سی اورجنیش اپادھیائے، کوتوالی انچارچ یگیہ دت شرما، سنجے سنگھ، ایس ایس آئی جے ویر سنگھ اور این کے شرما وغیرہ شامل رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close