دیوبند

دیوبند : گائوں نونا بڑی کی خراب پڑی سڑک افسران کی بے توجہی کا شکار

دیوبند، 30؍ جون (رضوا ن سلمانی) تحصیل علاقہ کے موضع نونابڑی میں گزشتہ کافی عرصہ سے خراب پڑی سڑک کو درست کرانے کے لئے علاقہ کے لوگ جدوجہد کررہے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ اور افسران اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں،دیہی لوگوں کا کہناہے کہ بار بار شکایت کرنے کے باوجود اس طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے ،جس کے سبب اب گاؤں والوں نے خود اس خستہ حال سڑک کو درست کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تحصیل علاقہ کے مسلم اکثریتی موضع نونابڑی کی مین سڑک گزشتہ تقریباً تین سال سے خراب پڑی ہے، جس کے سبب گاؤں اور علاقہ کے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے،گرام پردھان،متعلقہ محکمہ اور افسرا ن کی عدم توجہی کے سبب اب گاؤں کے لوگوں نے خود ہی مذکورہ سڑک کو درست کرنے اور اس کی مرمت کرنے کا کام شروع کردیاہے ۔ اس دوران سماجی کارکن حافظ معین الدین نے بتایاکہ سڑک خراب ہونے کے سبب یہ راستہ معمولی بارش کے بعد ہی پوری طرح تالاب بن جاتاہے، جس سے آنے جانے والے لوگوں کو سخت دشواری ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سڑک گرام پنچایت کے تحت آتی ہے لیکن بار بار سڑک ٹھیک کرانے کی مانگ کرنے کے باوجود گزشتہ کافی وقت سے اس جانب توجہ نہیں دی گئی ہے۔ اسلئے دیہی لوگوںنے مجبوراً اس سڑک کو چلنے لائق بنانے کے لئے اس کی مرمت کرنے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے گرام سکریٹری اور پردھان سے جلد ازجلد مذکورہ سڑک تعمیر کرائے جانے کی مانگ کی ہے۔اس دوران قاری راشد، راؤ انعام،راؤ اکرم،راؤ ناصر،راؤ اشرف سمیت گاؤں کے درجنوں لوگ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close