دیوبند

جمعیۃ علماء ہند اور شیخ الہند ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے جامعہ زینب للبنات دیوبند کے زیراہتمام تیارکردہ پانچ سو پی پی ای کٹس سہارنپور ضلع کلکٹر کو سونپے

ملک کی خدمت اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن جد وجہد جاری رکھیں گے : مولانا محمود مدنی

دیوبند، 30؍ جون (رضوا ن سلمانی) کرونا کے بڑھتے اثرات کے دور میں جمعیۃ علماء ہند اور شیخ الہند ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے جامعہ زینب للبنات دیوبند (اسلامک گرلس اسکول) کے زیراہتمام تیارکردہ پانچ سو پی پی ای کٹس آج سہارنپور ضلع کلکٹر کے حوالے کی گئیں۔یہ کٹس جامعہ کی طالبات نے جانفشانی کے ساتھ ہیلتھ جانبازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار کیا ہے۔جامعہ زینب میں اسلامی ماحول میں عصری تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ دی جاتی ہے۔ سہارن ضلع کلکٹریٹ میں صبح دس بجے یہ کٹس ضلع کلکٹر اکھیلیش سنگھ اور ضلع چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر بی ایس سوڈھی کی موجودگی میں جامعہ زینب اور جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داروں نے پیش کیا اورکرونا کے خلاف اس جنگ میں اپنی جدوجہد کا عزم دوہرایا۔

جمعیۃ علماء کے اس وفد میں مولانا ظہور احمد صدر جمعیۃ علماء سہارن پور، مولانا فرید مظاہری اور جامعہ زینب کے ذمہ دار مولانا حسین احمد مدنی شریک تھے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور اس تحریک کے روح رواں مولانا محمود مدنی نے اپنے پیغام میں ہیلتھ پروفیشنلزکے لیے خصوصی طور سے خراج تحسین پیش کیا،ساتھ ہی اس مشکل دور میں جمعیۃ علماء کا یہ عزم دوہرایا کہ وہ ملک کی خدمت اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن جد وجہد جاری رکھے گی۔یہ بھارت کی تہذیب اور اس کی وراثت کا حصہ ہے کہ مصیبت کے وقت میں سبھی طبقے ایک دوسرے کے تعاون میں کھڑے ہوتے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند شروع دن سے ضرورت مندوں تک امداد رسانی، طبی ہدایات کو لے کر عوامی بیداری اور ہیلتھ جانبازوں کی حوصلہ افزائی کرتی آرہی ہے۔آج جب کہ کرونا کی مصیبت گہری ہوتی جارہی ہے،ہمیں زیادہ وسائل اور حوصلے سے میدان میں آنے کی ضرورت ہے،ہیلتھ جانباز اور پروفیشنلز ہمارے لیے ڈھال بن کر کام کررہے ہیں۔جمعیۃ علماء ان کی طویل جد وجہد اور قومی قربانی کو سلام کرتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلع کلکٹر کی خدمت میں یہ پرخلوص ہدیہ پیش کرتی ہے،ساتھ ہی دیگر سبھی رفاہی و مذہبی اداروں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں ہیلتھ کارکنان کا فراخ دلی سے استقبال کریں۔

مولانا مدنی نے جامعہ زینب للبنات کی طالبات کے اس عمل کی ستائش کی اور کہاکہ طلبا اور طالبات کو اسی طرح قومی آفت کے وقت ملک کے لیے آگے آنا چاہیے،یہ ایک اچھی تربیت کا بھی مظہر ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء یوپی کے جمعیۃ علماء سہارنپور کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی اورجامعہ زینب للبنات دیوبند کے ذمہ دار مولانا حسین احمد مدنی نے بھی قوم کی طرف سے ہیلتھ کارکنان کو ہدیۂ تشکر پیش کیا۔ کٹس کی حوالگی کا یہ سہارن پور کے ضلع کلکٹریٹ میں عمل میں آیا جہاں سرکاری افسران اور جمعیۃ علماء کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close