دیوبند

دیوبند : یوپی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور کی بڑی کامیابی

دیوبند، 29؍ جون (رضوان سلمانی) جامعہ رحمت گھگھرولی کے متعدد طلبہ نے یوپی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیا ہے، جامعہ ہذا کے بانی و سرپرست مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے کامیاب ہونے والے طلبہ اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور انکے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ادارہ الحمد للہ تعلیمی ویزن 2050 کی طرف تیزی سے گامزن ہے،

یاد رہے کہ جامعہ ہذا میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، کیونکہ جامعہ رحمت ایک تحریک ایک کارواں ایک مشن کی شکل میں کام کرتا ھے ماشائاللہ ماضی میں بھی جامعہ ہذا اپنی تعلیمی سرگرمی اور کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے ، الحمدللہ امسال بھی جامعہ ہذا تعلیمی میدان میں قوم و ملت کی امید پر کھرا اترا ہے کہ جامعہ ہذا کے طلبہ (1)محمد میزان ولد اللہ رکھا شریک حفظ ۔ (2)محمد زبیر ولد زاہد مرحوم شریک حفظ۔ (3)محمد اظہر حسین ولد ڈاکٹر عبد الماجد شریک عربی اول ۔ (4)محمد شعیب ولد بادشاہ شریک عربی اول وغیرہ نے یوپی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔

عبدالمالک مغیثی خادم جامعہ ھذا نے اللہ کا شکر بجا لاتے ھوئے کہا کہ کامیابی و کامرانی محض فضل خدا وندی ہے اورکھا کہ میں اپنی جانب سے جامعہ ھذا کے تمام اساتذہ و اسٹاف کی محنتوں کوسلام کرتاھوں کہ شب و روز کی تگ و دو کرکے تعلیمی معیار کو برقرار رکھے ھوئے ہیں، نیز کہا کہ اس تغیر پذیر دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے بہترین اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے ، نیز مولانا نے کہا کہ جن طلبہ و طالبات نے جامعہ ہذا میں ہائی اسکول کے لئے ریگولر اور پرائیویٹ مدرسہ بورڈ سے امتحانات میں حصہ لیا تھا انکے نتائج بھی جلد ہی منظر عام پر آنے والے ہیں ، ہم تمام ہی طلبہ و طالبات کی کامیابی کیلئے دعاء گوہوں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close