دیوبند

سرکاری اسکیم کے تحت چار ہزار خاندانوں میں فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے : تحصیل دار

دیوبند، 16؍ جون (رضوان سلمانی) دیوبند تحصیلدار کملیش تیواری کے ذریعہ لاک ڈاؤن میں غریب اور ضروتمندوں کے درمیان فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ تحصیلدارکملیش تیواری نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت غریبوں کی مدد مہم کے ذریعہ دیوبند شہری علاقہ میں ان کی ٹیم کے ذریعہ تقریباً 4؍ ہزار خاندانوں میں فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے، اتنا ہی نہیں بلکہ کوائرنٹائن کئے گئے سیکڑوں لوگوں کے درمیان بھی فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کی ٹیم نے 12؍ ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم کئے ہیں،جس کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیلدار نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے شہراور دیہی علاقوں میں ایسے ضروتمندوں کو تلاش کیا جنہیں واقع ہی راشن کی ضرورت ہے،

انہوں نے بتایا مہاجر مزدوں کی خدمات بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مہاجر مزدواروں کے کھاتے میں ایک ایک ہزار روپیہ ڈالنے کے لئے انہیں 32؍ کلو راشن بھی فراہم کرایا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے دروان یہ سرکاری مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حالانکہ اس کے برعکس کورونا واریئرس کہے جانے والے پولیس اہلکاروں کادیوبند علاقہ میں لوگوں کی خدمت کے میدان میں کوئی قابل ذکر کام نظر نہیں آرہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close