دیوبند

دینک ریل یاتری سنگھ‘‘ نے ریلوے صلاح کار سمیتی کے رکن کو میمورنڈم دے کر فوراً ٹرینوں کی آمد ورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا

دیوبند، 3؍ جنوری (رضوان سلمانی) دیوبند سے دہلی کی جانب جانے والی اہم ٹرینیں دہرہ دون باندرہ اور یوگا ایکسپریس کی آمدورفت بند ہونے کے سبب مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آج ’’دینک ریل یاتری سنگھ‘‘ نے ریلوے صلاح کار سمیتی کے رکن کو میمورنڈم دے کر فوراً ٹرینوں کی آمد ورفت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنگھ کی جانب سے ریلوے صلاح کا ر سمیتی کے رکن چودھری وریندر سنگھ کو دیئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مظفرنگر سے ٹپری جنکشن تک ریلوے ٹریک کے ڈبل ہونے سمیت دیگر کاموں کے سبب یوگا ایکسپریس اور باندرا دہرہ دون ایکسپریس ٹرینیں گزشتہ لمبے وقت سے بند ہیں جس کے سبب مسافروں کو نوچندی لنک ایکسپریس سے سفر کرنا پڑرہا ہے کیو ںکہ نوچندی لنک ایکسپریس ٹرین میں کوچ کی تعداد کم ہے جس کی وجہ سے مذکورہ ٹرین میں زبردست بھیڑ رہتی ہے، جس سے بڑا حادثہ ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ ساتھ ہی مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے مسافرووں کی پریشانیو ںکو دیکھتے ہوئے نوچندی ٹرین میں کوچ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی بند چل رہی ٹرینوں کو جلد شروع کیا جائے۔ میمورنڈم دینے والوں میں محمد سعید احمد،الم چند ، پرویندرکمار، شرون کمار، سنیل کمار، سریندر، نریندر، نین پال، جان سنگھ وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close