دیوبند

فوڈ اور حفاظتی محکمہ کی ٹیم نے ایس ڈی ایم کی قیادت میں شہر میں مٹھائی ، چاٹ کی دوکانوں اور ریسٹورینٹ میں کی چھاپہ ماری

دیوبند، 11؍ جون (رضوان سلمانی) فوڈ اور حفاظتی محکمہ کی ٹیم نے جمعرات کو ایس ڈی ایم کی قیادت میں شہر میں واقع مٹھائی ، چاٹ کی دوکانوں اور ریسٹورینٹ میں چھاپہ ماری کی اور سی او نے ایس ڈی ایم کے ساتھ شہر کی متعدد دوکانوں کا معائنہ کرکے بے ضابطگیوں کے پائے جانے پر تین تاجروں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں اپنے کاروباری سینٹر بند کرنے کے احکامات دیے۔

وہیں دوسری جانب اسٹیٹ ہائی وے پر واقع منگلور پولیس چوکی کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ اور ان کے چالان کاٹے جانے کے دوران بغیر ماسک لگائے گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو فیس ماسک تقسیم کیے۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز دو الگ الگ ٹیموں نے ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے اور سی او چوب سنگھ کی قیادت میں کچھ مقامات پر اچانک معائنہ کیا، اسی دوران فوڈ اور حفاظتی محکمہ کے افسر رندھیر سنگھ کی ٹیم نے مین بازار میں واقع رستوگی سویٹس کے یہاں بوندی کے لڈو اور کیسر ٹکی سمیت تین مٹھائیوں کے نمونے لیے اس کے علاوہ مٹھائی بنانے والے برتنوں کو گندا پائے جانے اور مٹھائی بنانے کے کارخانہ میں گندگی پائے جانے پر ایس ڈی ایم نے وارننگ دی۔

وہیں اسی دوران مین بازار میں تین دوکاندار بغیر ماسک لگائے ہوئے اپنی دوکانوں پر بیٹھے پائے گئے، جن کوضابطہ کی پابندی نہ کرنے پر دوکانیں بند کرنے کی وارننگ دی گئی۔ فوڈ سپلائی کی ٹیم نے اس کے بعد منگلور چوکی پہنچ کر شیوسویٹس کے یہاں بھی معائنہ کیا اور گندگی کے ساتھ ساتھ دیگر خامیاں پائے جانے پر وارننگ دی گئی،

اس کے بعد ٹیم جی پی چاٹ بھنڈار پہنچ گئی جہاں انہیں تمام سامان کھلاہوا رکھا پایاگیا، ٹیم نے تمام سامان کو اٹھاکر پھینک دیا ، ٹیم نے دوکاندار کو اس بات پر سخت لعنت ملامت کی کہ اس نے کھانے پینے کے کائونٹر کے پاس ہی کوڑے دان رکھ رکھا تھا۔ نامزد افسر رندھیر سنگھ نے بتایا کہ کھلی ہوئی تمام اشیاء کو انھوں نے تلف کرادیا ہے۔ایس ڈی ایم دیویندر پانڈے کا بھی یہی کہنا ہے کہ معائنہ کے دوران زیادہ تر دوکانوں میں صفائی ستھرائی نہ ملنے پر دوکانداروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج لیے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کی دوران بغیر ماسک لگائے گاڑی چلانے والے آدھادرجن ڈرائیوروں کا چلان کیاگیاہے۔ اس دوران فوڈ سپلائی ادھیکاری جی پی سنگھ ، ورن کمار اور پولیس فورس موجود رہی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close