دیوبند

پولیس اور بدمعاشوں کے آمنے سامنے کے تصادم کے بعد ایک بدمعاش ہوا زخمی جب کہ ایک بدمعاش فرار ، پولیس نے کی کامبنگ

دیوبند، 3؍ جون (رضوان سلمانی) لوٹ کی اسکیم بنارہے بدمعاشوں کی پولیس کی آمنے سامنے کا تصادم ہوگیا ، دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا ، جب کہ ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے فرار ہوئے بدمعاش کی تلاش شروع کردی ، زخمی بدمعاش کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

آج دیر شام دیوبند کے قریبی گائوں پھلاس اکبرپور کے پرائمری اسکول کے نزدیک مشتبہ حالت میں گھوم رہے دو بدمعاشوں کی اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی، سب انسپکٹر جے ویر سنگھ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے پھلاس اکبرپور گائوں پہنچ کر بدمعاشوں کی گھیرا بندی شروع کردی، اسی دوران راجیو پور چوکی انچارج سبھاش یادو اور منگلور پولیس چوکی انچارج نند کشور شرما پولیس ٹیم کے ساتھ دوسری جانب پہنچے اور بدمعاشوں کو گھیرنا شروع کیا، اپنے آپ کو گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں کے پولیس ٹیم کے اوپر فائرنگ شرو ع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زمین پر گرگیا اور دوسرا بدمعاش جنگل کے راستے موقع سے فرار ہوگیا ۔

دیوبند میں تصادم کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج وائی ڈی شرما اور تھانہ بڑگائوں انچارج پولیس فورس کے ساتھ گائوں پہنچے اور فرار ہوئے بدمعاش کی گھیرا بندی کے لئے گھنٹوں کائومبنگ کی لیکن بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہوا بدمعاش محمد نظام ساکن گوجر واڑہ ہے جب کہ فرار ہوا دوسرا بدمعاش پھلاس اکبرپور گاوئں کا بابو ہے جس کی تلاش میں پولیس کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہوئے بدمعاش پر جان لیوا حملہ بلاوجہ رنگ داری سمیت درجنوں مقدمات قائم ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ایک پسٹل اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔ ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ بدمعاش علاقے میں لوٹ کی وارداتوں کو انجام دینے کی سازش کررہے تھے جسے پولیس نے علاقے کے افراد کی اطلاع پر ناکام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کو پولیس کسی بھی صورت میں نہیں بخشے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ گرفتار کئے گئے بدمعاش کے اوپر لوٹ، ڈکیتی، رنگ داری سمیت مختلف دفعات میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے ریکارڈ میں بھی بدمعاش ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close