دیوبند

دیوبند : سہارنپور سے اسپیشل ٹرینوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

دیوبند، 27؍ مئی (رضوان سلمانی) سہارنپور سے مسافروں کو لے کر اسپیشل ٹرین کے چلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں مزدور اور مختلف مدارس کے طلبہ اپنے گھروں کو روانہ ہورہے ہیں ۔ آج بھی مغربی بنگال، آسام و تری پورہ جانے والی ٹرین میں مندرجہ دیل مدارس کے سینکڑوں طلباء سوار ہوئے ۔

دارالعلوم نظامیہ مگن پورہ، مدرسہ فیض ہدایت درگلزارِ رحیمی خانقاہ رائپور ، جامعہ مظاہر علوم سہارن پور،دارالعلوم رشیدیہ مہسری، جامعہ اسلامیہ ریڑھی، مدرسہ شاہ بہلول، جامعہ ظفرالعلوم طاہرپور، مدرسہ فیض ہدایت رحیمی قصبہ رائپور، ملی کونسل ضلع سہارن پور کی کوشش سے الحمدللہ سفرپر روانہ ہوئے ،ضلع اقلیتی افسر بھرت سنگھ گوڈنے گزشتہ رات یہ ذمہ داری عبدالمالک مغیثی خادم ملی کونسل کو سونپی، ازلان شاہ کی محنت کوبھی دخل ہے اور ملی کونسل ضلع سہارنپور کی جانب سے مختلف مدارس کے طلباء کے لئے فلٹرپانی کی بوتلیں، بسکٹ کے پیکٹس سفر کیلئے اور کھانے کا انتظام کیاگیا، ملی کونسل کی خدمت گار ٹیم جس میں قاری ثوبان، قاری وسیم، محمد شعیب، تبارک علی وغیرہ نے تعاون کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close