دیوبند

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو یہ ماہ مقدس نصیب ہوا: قاری ریاست

دیوبند، 22؍ مئی (رضوان سلمانی) گزشتہ شب محلہ دیوان میں واقع جمعیۃ العلماء ہند یونٹ دیوبند کے جنرل سکریٹری عمیر عثمانی کے صاحبزادے یاسر عثمانی نے تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا۔اس بابت منعقد دعائیہ تقریب میںدارالعلوک کے استاذ قاری ریاست نے امن و سلامتی کی دعا کرائی ۔اس موقع پرقاری ریاست نے قرآن کریم کی تکمیل کے بعد رمضان کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کو رحمت و برکت اور خدائی انعامات و اکرام کا مقدس مہینہ قراردیا اور کہا کہ اس ماہ مبارک میں عبادتوں کے ثواب میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔انہوں نے قرآن کریم کو کتاب ہدایت اور خدا وند قدوس کی جانب سے نازل کردہ لا زوال نعمت عظمی قرادیا اور کہا کہ قرآن اور رمضان کا ایک خاص تعلق ہے اس لئے کہ اسی مقدس مہینے میں قرآن کو نازل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو یہ ماہ مقدس نصیب ہوا اور انہوں نے اس میں عبادت کے ذریعے اپنے رب کو راضی کرلیا ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ٰ قرآن پاک کے ذریعہ جو پیغام امت کو دیا ہے ہمیں اس پر عمل کرناچاہئے،آج ہم قرآن پاک کی تعلیم یا اس کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چل رہے ہیں اسی لئے پوری دنیا میں مسلمانوں کو رسواکیا جارہاہے۔ انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل قرآن کی جانب توجہ کرے، والدین کی عزت کرے، ان کا فرمانبردار ہو اورسنت نبوی پر عمل پیرا ہونے سے ہی آخرت میں نجات ملے گی ۔انہوں نے رمضان المبارک اور قرآن کریم کے فضائل بیان کئے۔ اس موقع پر سلیم عثمانی، حافظ کمال احمد، عمیر عثمانی، عاطر عثمانی وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close