دیوبند

ڈاکٹر نواز دیوبندی کی نعت ’’ذکر خیرالبشر‘‘ مدینہ سے آن لائن ریلیز

دیوبند، 22؍ مئی (رضوان سلمانی) شاعری میں نعت پاک وہ صنف سخن ہے جس میں ہر صاحب ایمان سخنور طبع آزمائی کو اپنے لئے توشہ آخرت سمجھتا ہے یہ ہی نہیں غیر مسلم شعرا بھی نعت کہنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں ڈاکٹر نواز دیوبندی ان خوش نصیب شاعروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے غزل کے میدان میں بھی بلندیوں کے آخری پائدان کو چھوا اور نعت گوئی میں بھی مقبولیت اور محبوبیت حاصل کی۔ڈاکٹر نواز دیوبندی کی نئی نعتیہ ویڈیو’’ذکرخیرالبشر’’کو آج ۲۲ مئی بروز جمعتہ الوداع بعد نماز فجر مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین سے حضرت شیخ مفتی عبداللہ المدنی البرنی نے اپنی دعاؤں کے ساتھ یو ٹیوب چینل کے لئے آن لائن ریلیز کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی کی نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں کہی ہوئی نعت

‘‘ذکرخیرالبشر ہے اور میں ہوں
خوشبوؤں کا سفر ہے اور میں ہوں’’

سن کر دل و جاں خوش ہوئے اور روح معطر ہوئی اگرچہ میں شاعر نہیں ہوں لیکن بچپن سے ہی حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول کے اشعار سے والہانہ دلچسپی اور شغف رہا ہے ڈاکٹر نواز دیوبندی کے اس نعتیہ کلام میں بھی کشش ہے اور ان کے ترنم میں بھی اللہ تعالی اس نعت کو قبول بھی فرمائے اور مقبول بھی بنائے انہوں نے کہا کہ خصوصا’’یہ شعر بہت عمدہ ہے۔

‘‘نعت گوئی کا شوق ہے مجھ کو
راستہ پر خطر ہے اور میں ہوں’’

کیونکہ نعت لکھتے ہوئے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے ادب اور تعظیم کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی توحید اور ربوبیت کا دھیان رکھنا بھی لازم ہے ورنہ لغزش کے خطرات منڈلاتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈاکٹر نواز دیوبندی کا نعتیہ کلام’’السلام السلام’’زبان کی سادگی اور عشق کے جذبہ کی کشش کی وجہ سے پوری دنیا میں بے انتہا مقبول ہوا‘‘ذکرخیرالبشر’’کی نعتیہ ویڈیو باقاعدہ آفیشیل طریقے سے یو ٹیوب چینل پر لوڈ کر دی گئی ہے اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میری نعتیہ تخلیق‘‘ذکرخیرالبشر’’کا آغاز شہر رسول کے مقامی باشندہ،عالم دین اور بزرگ شخصیت حضرت شیخ عبداللہ المدنی البرنی نے فرمایا ہے نواز دیوبندی نے کہا کہ میں تو ایک گنہگار انسان ہوں البتہ نعت پاک کے اشعار کہہ کر اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم سے شفاعت اور اللہ تعالی سے بخشش کی امید بڑھ جاتی ہیانہوں نے ان اشعار پر بات مکمل کی

حرف کو لفظ کو جملوں کو جلا دی ہم نے
ان سے منسوب خیالوں کو دعا دی ہم نے
کہکے سرکار دوعالم کے لئے نعت کے شعر
شاعری جا! تری توقیر بڑھا دی ہم نے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close