دیوبند

جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے عہدیداران کی کوششوں سے سرساوہ میں واقع ڈی سی جین انٹر کالج کے کورنٹائن سینٹر سے لوگوں کو ملی رخصت

دیوبند، 13؍ مئی (رضوان سلمانی) جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے عہدیداران کی کوششوں سے سرساوہ میں واقع ڈی سی جین انٹر کالج کے کورنٹائن سینٹر میں اپنی چھٹی کا انتظار کررہے لوگوں کو رخصت مل گئی ہے ۔ جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے جنرل سکریٹری سید ذہین احمد اور دیگر عہدیداران کی کوششوں سے آخر کار وہ اپنے گھروں کو پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد جو گزشتہ 40روز سے اپنی چھٹی کا انتظار کررہے تھے گزشتہ کل انہیں کورنٹائن سینٹر سے چھٹی ملنے کے بعد گائوں پردھان حافظ غفران کی سرپرستی میں کنڈہ گائوں پہنچادیا گیا۔ جنہیں جمعیۃ علماء ہند کی اسپیشل ٹیم ان کو گھروں تک پہنچانے کے انتظام میں لگی ہوئی ہے ۔

اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم پولیس انتظامیہ جمعیۃ علماء کے کارکنان موجود رہے ۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء بلاک سرساوہ کے جنرل سکریٹری مولوی عثمان خورشید نے تمام محکمے کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ محکمے کے افسران کا تعاون ملتا رہا ہے ، کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران نے جب تبلیغی کارکنان کو یہ بتایا کہ ان کی چھٹی کا پروانہ لے کر وہ پہنچے ہیں تووہ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ مشکل ترین حالات میں ہر طرح سے عوام کے ساتھ تعاون کررہی ہے ، پوراملک لاک ڈائو ن کی مار جھیل رہا ہے اور اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان جمعیۃ کے قومی صدر مولانا قاری عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود دمدنی کی ہدایت پر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کی ایماء پر روز اول سے کورنٹائن سینٹر کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کورنٹائن کئے گئے لوگوں کے لئے نہ صرف کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا ہے بلکہ متعینہ مدت گزارنے کے بعد ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے متعلقہ افسران سے رابطہ بھی کیا جارہا ہے ۔ مولانا عثمان خورشید نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ ملکی سالمیت آپسی بھائی چارہ اور بھوکے ننگے کو خوراک اور کپڑہ فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے ۔ لاک ڈائون کے اس شدیدپریشانی کے عالم میں بھی جمعیۃ علماء عوام کے قدم سے قدم ملاکر ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close