دیوبند

دیوبند میں کرونا کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر ہوئی 51

دیوبند، 8؍ مئی (رضوان سلمانی) شہر دیوبند میںاب کرونا کے مریضوں کی تعدادمیں کمی آنی شروع ہوگئی ہے ، آج بھی ضلع سطح پر 15اور افراد نے کرونا کو مات دے کر زندگی کی لڑائی جیت لی ہے ، ان میں ایک خاتون سمیت تین افراد دیوبند کے شامل ہیں، جس کی وجہ سے اب دیوبند کے کرونا سے متأثر مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 51رہ گئی ہے۔ پورا شہر ہاٹ اسپاٹ ہونے کی وجہ سے تقریباً 20روز سے گھروں میں قید دیوبند کے عوام کے لئے اب راحت بھری خبریں آرہی ہیں ۔ آج لگاتار دوسرے دن ایک خاتون سمیت دیوبند کے تین اور افراد کرونا کو مات دے کر فتح پور میں واقع کووڈ 19اسپتال سے واپس اپنے گھر لوٹ آئے ہیں جس کے بعد دیوبند کے کرونا کے مریضوں کی تعداد 51رہ گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دو تین روز کے اندر یہ تعداد اور کم ہوجائے گی جس کے بعد دیوبند کے عوام کو لاک ڈائون میں چھوٹ مل سکتی ہے۔ واضح ہو کہ آج ضلع سہارنپور میں کورنٹین کئے گئے 181افراد کی جانچ رپورٹ آئی ہے جو سبھی نگیٹیو ہے وہیں 15افراد کو کرونا سے جنگ جیتنے کے بعد چھٹی دیدی گئی ہے جس کے بعد ضلع میں کرونا کے مریضوں کی تعداد صرف 72رہ گئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close