دیوبند

تبلیغی جماعت کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا کسی بھی طرح درست نہیں: قاری عطاء الرحمن ندوی

دیوبند، 4؍ مئی (رضوان سلمانی) گذشتہ دن یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے ذریعے دئے گئے بیان کہ تبلیغی جماعت کورونا پھیلاؤ کی ذمہ دار ہے کہ پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاری عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا کسی بھی طرح درست نہی، کورونا وائرس کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا، لہٰذا اس کے پھیلاؤ کو کسی فرقے یا گروہ سے جوڑنا درست نہیں، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایسی باتیں کرنے والے نفرت کے سودا گر اور دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور انسانیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے موقف کا اظہار کرچکے ہیں میرا ان سے مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس کو مذہب اور طبقہ سے جوڑ کے دیکھنے والوں کیخلاف کارروائی کریں ۔ قاری عطاء الرحمن نے کہا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ کو بھی چاہئے کہ سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں یہ انکی ذمہ داری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close