دیوبند

راشن نہ ملنے پر ششی نگر کی خواتین نے ایس ڈی ایم کورٹ پر کیا ہنگامہ

دیوبند،6؍اپریل (رضوان سلمانی) راشن کی تقسیم نہ کرنے سے ناراض محلہ ششی نگر کی خواتین نے آج ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور ایس ڈی ایم سے راشن ڈپوہولڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لاک ڈائون کے درمیان علاقے میں کئی مقامات پر راشن نہ ملنے سے پریشان ہیں، آج بڑی تعداد میں محلہ ششی نگر کی خواتین ایس ڈی ایم دفتر پہنچی اور ہنگامہ آرائی کی۔ ہنگامہ کررہی خواتین کا الزام تھا کہ ایک طر ف جہاں لاک ڈائون کی وجہ سے پہلے ہی ان کے اہل خانہ پریشانیوں میں مبتلا ہیں وہیں راشن ڈیلر کی جانب سے انہیں راشن نہیں دیا جارہاہے جس کے سبب ان کے اہل خانہ کے سامنے کھانے تک مسئلہ کھڑا ہوگیاہے، خواتین کا یہ بھی الزام تھا کہ اگر ڈیلر راشن دیتے ہے تو اس میں بے ضابطگیاں برتی جارہی ہیں، کبھی راشن کم دیا جارہاہے تو کبھی قیمت زیادہ لی جارہی ہے، انہوں نے ایس ڈی ایم سے راشن ڈیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر راج بالا، ریکھا، للیتا، نرملا، سرلا، ساوتری، رام وتی، کیلادیوی، لکشمی، کیلاشوسمیت بڑی تعداد میں خواتین موجود رہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close