دیوبند

لاک ڈائون کے باوجود شراب مافیا سرگرم

دیوبند،6؍ اپریل(رضوان سلمانی) کورونا سے تحفظ کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں جہاں سبھی کام دھندے چوپٹ ہیں وہیں غیر قانونی شراب کا کاروبار عام دنوں کی طرح پھل پھول رہاہے، آج دیوبند کی پولیس نے علاقہ کے گاؤں کرنجالی میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کچی شراب کا ذخیرہ برآمد کیا، پولیس نے موقع سے تین شراب مافیاؤں کو گرفتار کیاہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے گاؤں کرنجالی کے جنگلات میں بنائی جارہی غیر قانونی شراب بھاری مقدار میں برآمد کی ہے۔ پولیس کی کارروائی سے کچی شراب کی اسمگلنگ کرنے والوں میںافراتفری مچ گئی،موقع سے فرار ہورہے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انچارج انسپکٹر یگ دت شرما نے بتایا کہ گاؤں سے راجیش ، ببلو اور بالشٹر کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 60 لیٹر کچی شراب اور آلات شراب برآمد کئے ہیں۔ ملزمان پر مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم شراب مافیا کچی شراب کا ذخیرہ تیار کر کے گاؤں میں بیچنے کی تیار میں لگے تھے، غیر قانونی شراب بنانے والوں کے خلاف مسلسل مہم جاری رہے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close